روضہ مبارک حضرت عباس (ع)کے صحن میں انتہائی خوبصورت اور بیش قیمت قالین بچھائے گئے ہیں

جشن میلاد حضرت زینب سلام اللہ علیھا کو منانے کی تیاریوں کے سلسلے میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن مبارک میں انتہائی خوبصورت اور بیش قیمت قالین بچھائے گئے ہیں۔ روضہ مبارک کے کئیر ڈیپرٹمنٹ کے سٹاف نے دوسرے شعبوں کی مدد اور تعاون سے صحن مبارک میں قالین بچھانے کا کام شروع کیا اور بروز جمعرات 3 جمادی الاول 1440 ھ بمطابق 10 جنوری 2019ء کو یہ کام مکمل کر لیا تھا۔

کئیر ڈیپارٹمنٹ کے آفیشل مسٹر زین العابدین عدنان نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: یہ قالین انتہائی خوبصورت معیاری اور قیمتی ہیں ۔ان قالینوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

ان قالین کی پیمائش 3 میٹر /2 میٹر ہے۔

یہ قالین خصوصی طور پر روضہ مبارک کے ایوان کے لئے ایران میں تیار کیے گئے ہیں۔

یہ قالین سرخ رنگ کے ہیں ان پہ اسلامی طرز فن کے مطابق خوبصورت پھول اور پودے بنائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا: روضہ مبارک کے داخلی راستوں اور صحن مبارک کی درمیانی جگہوں جن کی پیمائش تقریبا 600 میٹر ہے پربھی سرخ رنگ کے 3 میٹر چوڑے اور 25 میٹر لمبے قالین بچھائے گئے ہیں۔ قالین بچھانے سے پہلے روضہ مبارک کے صحن کی صفائی اور دھلائی بھی کی گئی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: