جشن میلاد حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے پر مسرت موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کو انہتائی خوبصورتی اور عقیدت سے سجایا گیا ہے

جشن میلاد حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے پر مسرت موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کو انہتائی خوبصورتی اور عقیدت سے سجایا گیا ہے۔ روضہ مبارک میں ہر طرف خوشی اور مسرت کے مظاہر نظر آرہے ہیں۔ مبارک باد پر مشتمل خوبصورت بینرز ہر طرف آویزاں ہیں۔ روضہ مبارک میں جگہ جگہ پھولوں کے بڑے بڑے گلدستے فضا کو خوشگوار بنا رہے ہیں۔ رنگ برنگی لائٹس نے روضہ مبارک کی آرائش کو چار چاند لگا دئیے ہیں۔

حسب روایت روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے اس عظیم اور یوم سعید کی مناسبت سے متعدد محافل اور پروگراموں کا انعقاد بھی کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی تقریب کا انعقاد روضہ مبارک کے صحن میں کیا جائے گا۔ اسی سلسلے کی دیگر سرگرمیوں میں زائرین کرام کو تازہ گلابوں کے گلدستے پیش کرنا، خوبصورت رنگ برنگی روشنیوں سے صحن مبارک میں چراغاں کرنا اور اس موقع کی مناسبت سے تیار کیے گئے مخصوص عطریات سے روضہ مبارک کو معطر کرنا شامل ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: