مدرسہ اصحاب الکساء القرآنیہ کے طالبعلموں کی روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے صحن مبارک میں تلاوت قرآن پاک

جشن میلاد حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے تقریباتی سلسلے اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ادارے قرآن انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے جاری منصوبوں کے ضمن میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن مبارک میں محفل قرآن کا انعقاد کیا گیا ۔ یہ محافل قرآن انسٹی ٹیوٹ کے جاری منصوبے کے تحت ہفتہ وار منعقد کی جاتی ہیں۔

اس ہفتہ ثقل اکبر فاؤنڈیشن بغداد کے مدرسہ اصحاب الکساء القرآنیہ نے اس محفل قرآن میں شرکت کی۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قاری حضرات بھی محفل میں شریک تھے۔

مدرسہ اصحاب الکساء القرآنیہ اور روضہ مبارک کے جن قاری حضرات نے تلاوت قرآن پاک کا شرف حاصل کیا ان کی تفصیل درج ذیل ہے۔

قاری لیث العبیدی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے تعلق رکھتے ہیں۔

قاری علی جوادالفریجی کا تعلق معهد القرآن الكريم / فرع بغداد سے ہے۔

قاری احمد میثاق القریشی اور قاری سجاد حسین کا تعلق مدرسہ اصحاب الکساء القرآنیہ اور نیشنل پراجیکٹ فار قرآن ریڈز سے ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: