العباس واٹراسٹیشن نے اپنی پیداواری صلاحیت کے مطابق کام شروع کردیا ہےاور روضہ مبارک حضرت عباس (ع) مسلسل تعاون جاری رکھے ہوئے ہے

ضیاء مجید صائغ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینیئرنگ پروجیکٹس کے انچارج اور اعلی دینی قیادت کی جانب سے بصرہ میں پانی کے بحران کو حل کرنے کے لئے بھیجی گئی ٹیکنیکل ٹیم کے ممبر ہیں نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: العباس واٹراسٹیشن نے نئے پمپس کی تنصیب اور مرمت کے کاموں کے بعد اپنی پیداواری صلاحیت کے مطابق پانی کی صفائی اور ترسیل کا کام شروع کردیا ہے۔ اس واٹر اسٹیشن سے بصرہ اور گردونواح کے علاقوں کے تقریبا 2 ملین سے زائد لوگوں کو پینے کا پانی مہیا کیا جا رہا ہے۔ العباس واٹراسٹیشن یہاں تعینات ٹیکنیکل سٹاف کی غیر ذمہ داری اور کوتاہی کی وجہ سے اپنی پیداواری صلاحیت کے مطابق کام نہیں کررہا تھا اور اسٹیشن میں موجود زیادہ تر پمپس خراب ہوچکے تھے۔ جبکہ واٹر سٹیشن کی باقاعدہ دیکھ بھال اور صفائی نہ ہونے کی وجہ سے بھی اسٹیشن پیداواری صلاحیت سے بہت کم پانی مہیا کر رہا تھا۔

انجینئر ضیا مجید صائغ نے کہا: پچھلے سال جیسی بحرانی صورتحال سے بچنے کے لئے اور العباس واٹر اسٹیشن سے پانی کی صفائی اور ترسیل کے مسلسل عمل کو یقینی بنانے کے لئے ہمارے فنی اور مشاورتی عملے کا تعاون جاری رہے گا۔

اعلیٰ دینی قیادت کی جانب سے تعینات کردہ انجینئر کی رہائش کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے رہائش گاہ کا انتظام کر لیا گیا ہے۔ واٹر اسٹیشن کی کارکردگی اور پیداواری عمل کا جائزہ لینے کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے سٹیشن میں جدید کیمروں پر مشتمل نگرانی کا نظام بھی لگایا جا چکا ہے۔ یہ نظام روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے کنٹرول روم سے منسلک ہے۔ اڑتالیس جدید کیمروں پر مشتمل نگرانی کا یہ نظام 24 گھنٹے نگرانی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ نگرانی کا یہ نظام پمپس کی کارکردگی کو سائنسی اور عملی بنیادوں پر جانچنے، پمپس سےمتعلق دیگر فنی امور کو دیکھنے،پانی کی سطح کا جائزہ لینےاور بغیر کسی رکاوٹ کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے معاون ثابت ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا: ہمارا کام صرف نگرانی تک محدود نہیں بلکہ ہم واٹر پلانٹ کی انتظامیہ اور آپریٹرز کو منٹینسس اور دیگر ٹیکنیکل کاموں میں معاونت بھی فراہم کر رہے ہیں اور اب تک ہم پلانٹ میں موجود کئی ٹیکنیکل اور الیکٹرانک آلات کی مرمت کر چکے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: