ضریح مبارک اور اس سے ملحقہ کوریڈورز کی خصوصی تصاویر

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ضریح مبارک والے ہال میں بہت سی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ جیسے کہ خواتین زائرات اور مرد زائرین کے حصوں کو علیحدہ کرنے کے لئے پارٹیشنز کی تنصیب، جدید لائٹس اور انتہائی نفیس اور قیمتی قالین۔ ان تمام چیزوں نے مل کر اس جگہ کو فن کا ایک شاہکاربنا دیا ہے۔

ضریح مبارک سے ملحقہ کوریڈورز میں نئے قالین بچھائے گئے ہیں۔ یہ قالین نہایت اعلیٰ معیار، خوبصورت رنگوں اور شاندار ڈیزائن ک کے حامل ہیں۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی دھلائی اور صفائی کے علاوہ اسے خاص خوشبوئات سے معطر بھی کیا گیا ہے۔ بعض خوشبوئات کو دھونے کے پانی میں ڈال کر استعمال کیا گیا ہے۔ جبکہ بعض خوشبوئات سے اسپرے کیا گیا ہے۔ کچھ خوشبوعات سپرے کنٹینرز میں ڈالی گئی ہیں۔ یہ روضہ مبارک کو مسلسل معطر کر رہی ہیں ۔

الکفیل گلوبل نیٹ ورک کے کیمرہ نے قالین بچھانے کے اس تمام کام کو تصویری شکل میں محفوظ کرلیا ہے اوراب آپکی خدمت میں پیش ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: