روضہ مبارک حضرت عباس (ع)کی جانب سے پاپولر موبلائزیشن کے رضاکاروں کے لیے لاجسٹک سپورٹ جاری ہے

عراق میں فوجی آپریشن کے خاتمے کے بعد اور ملک کو داعش کے دہشتگرد گروپ سے آزاد کروانے کے بعد بھی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ مذہبی امور کی لاجسٹک سپورٹ کمیٹی اپنےقافلے دور دراز اور سرحدی علاقوں پر مامور ملٹری یونٹس اور پاپولر موبلائزیشن کے جوانوں کی لاجسٹک سپورٹ کے لئے بھجوا رہی ہے۔

حال ہی میں آپریشنل ڈسٹرکٹس القائم ، عكاشات اورعراق اور شام کے درمیان سرحدی علاقے میں تعینات پاپولر موبلائزیشن کی لاجسٹک سپورٹ کے لئے کمیٹی کی جانب سے قافلے بھیجے گئے ہیں۔

کمیٹی کے سربراہ شیخ حیدر الارضی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: عراق کو آزاد کرانے کے بعد بھی ہمارا کام جاری ہے۔ اب بھی ہم اپنے فوجی جوانوں کی لاجسٹک سپورٹ کے لئے امدادی قافلے بھیج رہے ہیں۔ عراق کی داعش سے آزادی کے بعد بھی ہمارے کام میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔

شیخ حیدر الارضی نے کہا :اس وزٹ کے دوران ہم نے اپنے فوجی جوانوں کو اعلی دینی قیادت کے حکم پر انسانیت کے دشمنوں کے خلاف جواں مردی اور مستقل مزاجی کے ساتھ ڈٹے رہنےاور انہیں شکست فاش دینے پر آیت اللہ علی الحسینی السیستانی کی جانب سے مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد صافی، سینئر آفیشلز اور تمام بھائیوں کی جانب سے بھی اپنے ہیروز کومبارکباد اور نیک خواہشات کا پیغام دیا۔

کمیٹی کی جانب سے دی جانے والی لاجسٹک سپورٹ کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

سرحدی علاقوں اور آپریشنل ایریاز میں تعینات سیکورٹی فورسز اور پاپولر موبلائزیشن کے جوانوں کی حوصلہ افزائی کرنے اور جذبہ ایمانی کے تحت دشمن کیخلاف ڈٹے رہنے کے لئے مذہبی اور تعلیمی لیکچرز دینا اور انکی اخلاقی مدد کرنا بھی اس لاجسٹک سپورٹ کا اہم حصہ ہے تاکہ دشمن کی کسی بھی ناپاک جسارت کا منہ توڑ جواب دیا جا سکے۔

دشوارگزار اور دور دراز علاقوں میں سرد موسم سے نبردآزما سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو لاجسٹک سپورٹ کے تحت خشک، نرم اور ڈبوں میں بند غذا بھی فراہم کی گئی ہے۔

سرد موسم سے بچنے کے لئے گرم کپڑوں کی فراہمی بھی اس لاجسٹک امداد میں شامل ہے۔

اپنے ان ہیروز کی بہادری شجاعت اور استقلال کے اعتراف میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے تحائف بھی اس امداد کا حصہ ہیں۔

اس وزٹ کے دوران مجھے معلوم ہوا کہ ہمارے ہیروز اب بھی مصمم ارادے، استقلال اور جذبہ ایمانی سے سرشار اور پرعزم ہیں اور بدترین موسم یا بدترین حالات بھی انہیں اپنی سرحدوں اور وطن کی حفاظت سے پیچھے نہیں ہٹا سکتے۔

اس کے جواب میں ہمارے ہیروز اور فوجی جوانوں نے اعلی دینی قیادت کی جانب سےبھیجی جانے والی اخلاقی اور لاجسٹک سپورٹ کی فراہمی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اپنے وطن اور مقامات مقدسہ کی حفاظت کواپنا مقصد حیات قراردیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: