روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی ام البنین الیکٹرانک یونیورسٹی میں نئے تعلیمی سال کے لیے رجسٹریشن جاری ھے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی ام البنین الیکٹرانک یونیورسٹی میں نئے تعلیمی سال کے لیے رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔ ام البنین الیکٹرانک یونیورسٹی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکر و ثقافت کے ماتحت کام کرتی ہے۔ وہ تمام خواتین جو اس علمی، تحقیقی اور ثقافتی ادارے میں داخلے اور مبلغات بن کر معاشرے کی خدمت کرنے کی خواہشمند ہیں رجسٹریشن کے لیے اپلائی کر سکتی ہیں۔

یہ یونیورسٹی نجف اشرف میں ہے اور وہ بہنیں جو اس کورس میں داخلہ کی خواہشمند ہیں مندرجہ ذیل رجسٹریشن لنک کے ذریعے اپلائی کر سکتی ہیں۔

https://goo.gl/HGYZpr

رجسٹریشن کے لئے ضروری شرائط درج ذیل ہیں۔

تعلیمی قابلیت میٹرک یا اس کے مساوی۔

عمر کی کم سے کم حد ۲۰ سال اور زیادہ سے زیادہ حد ۴۵ سال ہے۔

رجسٹریشن کے لئےاعلی دینی قیادت یا کسی معزز شخصیت یا جامعات کے کسی پروفیسر سے تصدیق۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی کمیٹی کی جانب سے لئے گئے ٹیسٹ میں۶۰ فیصد نمبروں کا حصول۔

الیکٹرانک رجسٹریشن فارم پر کرنا۔

ام البنین الیکٹرانک یونیورسٹی کے قیام کا بنیادی مقصد قیام حسینی، اس کے اغراض مقاصد، فکر حسینی اور پیغام حسینی کو تمام دنیا تک پہنچانا ہے۔

ام البنین الیکٹرانک یونیورسٹی کا قیام روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے اسلام کےصحیح تشخص کو اجاگر کرنے، مختلف اقوام اور مذاہب کے درمیان ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی کے لئے کی جانے والی کوششوں کا حصہ ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: