بین الحرمین کے باغیچے اور ان میں لگے درخت اور رنگ برنگے دلکش پھول.....

بین الحرمین کے باغیچے ناصرف اس مقدس مقام کا جمالیاتی حسن بڑھاتے ہیں بلکہ ان میں لگے درخت اور رنگ برنگے دلکش پھول دیکھنے والوں کے دلوں میں مسحورکن احساس پیدا کرتے ہیں۔

مقامات مقدسہ کا جمالیاتی حسن بڑھانے کا یہ تمام کام روضہ مبارک کے مابین الحرمین سیکشن کے ذیلی ادارے شجرکاری اور آرائش ڈویژن کے سٹاف کی دن رات کوششوں کا نتیجہ ہے۔

اس ڈویژن کے انچارج انجینئر حاصل کریم نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: خوب صورت ماحول اور تروتازہ فضا زائرین امام حسین کی آنکھوں کو ٹھنڈک اور دلوں کو تسکین پہنچانے کا ذریعہ ہے۔ اور ہماری ڈویژن کا مقصد ہی زائرین کرام کو خوشی اور سکون فراہم کرنا ہے۔ اس ڈویژن کی بنیادی ذمہ داری بین الحرمین اوراس سے ملحقہ راستوں میں لگے درختوں، پودوں اور کیاریوں کی دیکھ بھال اور حفاظت کرنا ہے۔ ہماری ذمہ داریوں کی تفصیلات کچھ یوں ہیں۔

دونوں مقدس روضوں کے درمیانی صحن میں لگے ہوئے پودوں اور کیاریوں کی دیکھ بھال، صفائی اور حفاظت کرنا ڈویژن کی اہم ترین ذمہ داریوں میں سے ہے۔ زائرین کرام کے رش کی وجہ سے ہمارے سٹاف کی 75فیصد کوششیں اسی ایریا کی دیکھ بھال اور صفائی میں لگ جاتی ہیں۔ خصوصا عام تعطیلات اور مخصوص ایام زیارت کے دوران ہمارے ڈویژن کا کام بہت بڑھ جاتا ہے۔

تزئین و آرائش کی خاطر روضہ مبارک اور ملحقہ راستوں میں لگے درختوں کے گرد موسمی پھولوں کی مدد سے باڑ بنانا اور اسے خوبصورت جیومیٹرکل پیٹرنز اور ڈیزائنوں میں ڈھالنا بھی ڈویژن کی ذمہ داریوں کا حصہ ہے۔

موسم گرما اور موسم سرما میں پنیری، پودے اور موسمی پھول لگانا۔ خصوصا ایسے پودے اور پھول لگانا جو دونوں موسموں میں زندہ رہ سکیں اور یہاں کی آب ہوا سے مطابقت رکھتے ہوں۔

کیاریوں سے غیر ضروری اور نقصان دہ جڑی بوٹیوں کو صاف کرنا۔ مٹی کی زرخیزی اور صلاحیت کو بڑھانے کے لئے ادویات کا اسپرے کرنا۔

پودوں اور کیاریوں میں کھاد ڈالنا۔ عمومی طور پر استعمال کی جانے والی کھاد الجود کمپنی سے حاصل کردہ اعلی معیار کی حامل اور نباتاتی ہوتی ہے۔ کھاد ڈالنے کے لیے ماہانہ، موسمی اور سالانہ پروگرام مرتب کئے جاتے ہیں۔

پودوں اور درختوں کی کانٹ چھانٹ کرنا تاکہ غیر ضروری بڑھتی ہوئی اور کمزور شاخوں کو کاٹ کر پودوں اور درختوں کی صحت اور تازگی میں اضافہ کیا جا سکے۔

پودوں اور درختوں کی کانٹ چھانٹ کر کے انہیں خوبصورت شکلوں اور ڈیزائنوں میں ڈھالنا اور ان کے جمالیاتی حسن میں اضافہ کرنا۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں اسکول اور فیملیز بچوں کو پودوں سے محبت، احترام اور ان کی حفاظت کے کلچر کی تعلیم دیں گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: