سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کے قریب آتے ہی کربلا کی فضا سوگوار اور اداس ہے۔

سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کے قریب آتے ہی کربلا کی فضا سوگوار اور اداس ہے۔ ہر چیز غم و حزن میں ڈوبی اور ہر آنکھ اشکبار ہے۔ پورے شہر میں ہر طرف سیاہ چادریں لٹکی ہوئی ہیں ۔ جگہ جگہ اس المناک سانحے پر اہل بیت علیہم السلام اور خاص طور پر حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کو حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا المناک شہادت کا پرسہ پیش کرنے کے لیے بینرز لگے ہوئے ہیں۔ حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی المناک شہادت کی یاد دلاتے ہوئے سیاہ علم ہر جانب لہرا رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کے ایام شہادت جو کہ ایام فاطمیہ بھی کہلاتے ہیں کو ایام عاشورا کی طرح ہی سمجھا جاتا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اندرونی اور بیرونی حصوں میں ایام فاطمیہ کو منانے کے لئے سیاہ تعزیتی اور عزاداری بینرز اور آثار حزن و غم جگہ جگہ آویزاں ہیں۔ حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت پر روضہ مبارک حضرت عباس میں مختلف عزاداری پروگرام ترتیب دئیےگئے ہیں۔ ان میں مجالس عزا، ماتم داری، خواتین کی خصوصی مجالس عزا، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام کی جانب سے برپا کی جانے والی مجالس عزا اور شہادت جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا پرسہ پیش کرنے کے لئے جلوس عزاداری شامل ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس میں ایام فاطمیہ کے دوران کتابی نمائش کا بھی انعقاد کیا گیا ہے۔ اس نمائش میں رکھی جانے والی کتب جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی المناک شہادت، اس کے اسباب و واقعات اور آپ کے ساتھ ہونے والے ہونے والے ظلم اور ناانصافی سے متعلق ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: