روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے قریب واقع سینٹری کمپلیکس میں مرمت اور بحالی کا کام مکمل کرنے کے بعد اسے زائرین کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

زائرین کو ہر طرح کی خدمات اور سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے بہت سی سروسز سائٹس کام کر رہی ہیں۔ ان سروسز سائٹس میں ریسٹورنٹس ،زائرین کو ٹھہرانے کے لیے اکاموڈیشن سائٹس، میڈیکل سائٹس اور سنیٹری کمپلکسز وغیرہ شامل ہیں۔

حال ہی میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینرنگ اینڈ مینٹینسس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے روضہ مبارک اور حضرت عباس علیہ السلام کے بائیں بازو کے مقام کے قریب واقع سینٹری کمپلیکس میں مرمت اور بحالی کا کام مکمل کرنے کے بعد اسے زائرین کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ یہ سنیٹری کمپلیکس سارا سال زائرین کے استعمال میں رہتا ہے اور ملین مارچ کے دوران یہاں زائرین کا رش بہت بڑھ جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے اس کمپلیکس کے کچھ حصے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکے تھے۔ اس پروجیکٹ کے انچارج انجینئر عباس موسی نے الکفیل نیٹ ورک کو کام کی نوعیت کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا: زائرین کو بہترین سروسز فراہم کرنے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی اندرونی اور بیرونی خدماتی سائٹس کی مرمت اور بحالی ہمارے ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ داریوں میں شامل ہے اور اس کے لیے ہم مسلسل مصروف عمل رہتے ہیں۔ ہمارے ڈیپارٹمنٹ نے حال ہی میں روضہ مبارک کے اہم اور مصروف ترین سنیٹری کمپلیکس کی مرمت اور بحالی کاکام کا مکمل کیا ہے۔ یہ کمپلیکس اپنی لوکیشن اور روضہ مبارک سے قریب ترین ہونے کی وجہ سے سارا سال بڑے پیمانے پر زائرین کے زیر استعمال رہتا ہے۔ اس لیے یہاں اکثر و بیشتر مرمت کا کام ہوتا رہتا ہے۔ تا کہ زائرین بغیر کسی پریشانی کے استعمال کرسکیں۔

پروجیکٹ کے سپر وائزر انجینئر صالح مہدی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: کمپلیکس کے جائزے کے دوران ہمیں معلوم ہوا کہ نمی ،بہت زیادہ استعمال اور دیگر عوامل کی وجہ سے کمپلیکس ٹوٹ پھوٹ اور خستگی کا شکار ہے اور یہاں مکمل طور پر مرمت اور بحالی کے کام کی ضرورت ہے۔ تکنیکی اور فنی معائنے کے بعد ہم نے یہاں کام شروع کر دیا تھا۔ یہ کام تقریبا ایک تقریبا ایک ماہ تک جاری رہا اس دوران کمپلیکس کے دونوں فلورز پر بیک وقت کام کیا جاتا رہا تا کہ جلد از جلد کام مکمل کر کے اسے زائرین کے لیے کھولا جا سکے۔ اب ہم ریکارڈ مدت میں یہ کام مکمل کر چکے ہیں۔ اس کام کی جلد تکمیل کے لیے ہمیں ڈیپارٹمنٹ کی کئی یونٹس کا تعاون بھی حاصل رہا ہے۔مرمت اور بحالی کے کاموں کی تفصیلات کچھ یوں ہیں:

پرانے فرش کو مکمل طور پر توڑ کر ہٹا دیا گیا ہے۔

نیا فرش ڈالنے کے بعد سرامکس ٹائلز لگائی گئیں ہیں اور گرینایٹ کی کوٹنگ کی گئی ہے۔

فرش اور دیواروں کو نمی اور دیگر عوامل سے محفوظ رکھنے کے لیے خاص کیمیکل سے ٹریٹ کیا گیا ہے۔

کمپلیکس میں موجود تمام سنکس اور واش بین کو ہٹا کر نئے سنکس اور بینز لگائے گئےہیں۔

پانی کے تمام پائپوں کی مرمت اور بحالی جب کہ ٹوٹے پائپز کی جگہ نئی پائپ لائنز کی فٹنگ کی گئی۔

دونوں فلورز میں سیوریج لائنز کی بھی مرمت اور بحالی کا کام کیا گیا ہے۔

چھتوں کے اندرونی جانب جدید طرز کی سیلنگ لگائی گئی ہے۔

کمپلیکس کے تمام دروازوں کی مرمت اور ٹوٹے ہوئے دروازوں کی جگہ نئے دروازے لگائے گئے ہیں۔

بجلی کے نیٹ ورک کی مرمت اور بحالی نئی لائٹس اورلیپمپس بھی لگائے گئے ہیں۔

کمپلیکس کی تمام دیواروں اور دروازوں پر واٹر پروف پینٹ کیا گیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: