اعلیٰ دینی قیادت کی قائم کردہ ریلیف کمیٹی تاحال اپنی امدادی کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے

اعلیٰ دینی قیادت کی جانب سے بے گھر افراد اور خاندانوں کی انسانی بنیادوں پر مدد کے لیے قائم کی جانے والی ریلیف کمیٹی تاحال اپنی امدادی کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ ریلیف کمیٹی داعش سے جنگ کے دوران بے گھر ہونے والے افراد اور خاندانوں کی مالی، انسانی اور اخلاقی امداد کے لیے آیت اللہ العظمی سید علی حسینی السیستانی دام ظلہ الوارف کے حکم پر قائم کی گئی تھی۔ کمیٹی نے اپنی امدادی کاروائیوں کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے اس دفعہ تین صوبوں میں امداد روانہ کی ہے۔ جن میں صلاح الدین ڈسٹرک کا پناہ گزین کیمپس، ضلوعية میں معتصم کا علاقہ اور ضلع تکریت میں شمامہ کیمپ بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ گنجان آباد علاقوں میں جہاں بے گھر افراد کی بڑی تعداد موجود ہے میں بھی امدادی کاروائیوں جاری ہیں۔

کمیٹی کے چئیرمین شاہد علی موسوی نے الکفیل نیٹ ورک کو امدادی کاروائیوں کے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا: اعلیٰ دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی دام ظلہ الوارف انسانی ایشوز پر خصوصی توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہیں ۔ اعلیٰ دینی قیادت کی جانب سے بے گھر افراد کی امداد اور بحالی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اس دفعہ اعلیٰ دینی قیادت کے دفتر کی جانب سے ریلیف کمیٹی نے ضلع صلاح الدین میں کھانے کی مختلف اشیاء پر مشتمل 1500 باسکٹس بے گھر افراد میں تقسیم کی ہیں۔ جب کہ باقی جگہوں میں بھی امداد تقسیم کی جارہی ہے۔ موسوی صاحب کا کہنا ہے کہ امدادی اشیاء فراہم کیے جانے پر لوگوں نے اعلٰ دینی قیادت کی پدرانہ شفقت پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ان کے اپنی دعاؤں اور نیک تمناوں کا پیغام دیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: