سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کے موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام محفل قرآن کا انعقاد

سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کا قرآن پاک سے خصوصی تعلق اور لگاو تھا۔ خطبہ فدک کے دوران آپ نے قرآن پاک کے بارے میں فرمایا: وہ خدا کی کتاب قرآن ناطق، قرآن صادق،نور ساطع اور ضیأروشن ہے۔ جس کی بصیرتیں نمایاں اور اسرار واضح ہیں، ظواہر منور ہیں اور اس کا اتباع قابل رشک ہے۔ وہ قاید رضأے الہی ہے اور اس کی سماعت ذریعہ نجات ہے۔ اسی سے اللہ کی روشن حجتیں،اسکے واضح فرایض،مخفی محرمات روشن بینات کافی دلائل، مندوب فضائل، لازمی تعلیما ت ا ور قابلِ رخصت احکام کا انداز ہوتا ہے۔

حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کے المناک سانحہ کی یاد میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ادارے قرآن انسٹیٹیوٹ کی جانب سے روضہ مبارک کے صحن میں محفل قرآن کا انعقاد کیا گیا۔ یہ محافل قرآن انسٹیٹیوٹ کے جاری منصوبے کے تحت ہر جمعہ کو ہفتہ وار منعقد کی جاتی ہیں۔

اس بابرکت محفل قرآن میں کتاب خدا کے چاہنے والو اور سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے عزاداروں کی بڑی تعداد حاضر تھی۔ قاریان قرآن کی خوبصورت آواز میں تلاوت قرآن پاک سے فضا میں روح پرور سماء بندھ گیا۔ تلاوت قرآن پاک کا شرف حاصل کرنے والوں میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قاری فیصل مطر، معھد القران الکریم فرع النجف کے قاری احمد الزاملی، نیشنل پروجیکٹ فور قران ریڈرز کے قاری سیف ھمام شامل تھے۔

محفل کے اختتام پر قاسم الجبوری نے شہادت جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے المناک سانحے پر مرثیے اور نوحے پیش کئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: