حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی المناک شہادت کی یاد میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے

سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی المناک شہادت کی یاد میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے۔ روضہ مبارک کے شعبةُ السّادة الخَدَم کی جانب سے ہر سال ایام فاطمیہ کے دوران مجالس عزا منعقد کی جاتی ہیں۔ مجالس عزا کا یہ سلسلہ پانچ دن تک جاری رہتا ہے۔ ان مجالس عزا میں جناب زہرا سلام اللہ علیہا کی المناک شہادت، آپ کے ساتھ ہونے والے ظلم اور نا انصافی اور مصائب کا ذکر کیا جاتاہے۔

شعبةُ السّادة الخَدَم کے سربراہ سید مصطفی ضیاء الدین نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا:ایام فاطمیہ کے دوران مجالس عزا کا سلسلہ ہمارے شعبہ کی اہم سالانہ سرگرمیوں میں سے ایک ہے۔ اس المناک سانحے کی یاد میں ہم ہر سال مجالس عزا برپا کرتے ہیں اورگذشتہ 7 سالوں سے مجالس عزا کا یہ سلسلہ جاری ہے۔

جناب زہرا سلام اللہ علیہا اور اہلبیت علیہم السلام کے مصائب اور تکالیف پر ہمارے سینے گرفتہ اور دل ناقابل بیان غموں سے چور ہیں۔ ان مجالس کے ذریعے ہم جناب فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا پر ڈھائے جانے والے مظالم اور آپ کے مصائب کا ذکر کرتے ہیں۔ مجالس کا یہ سلسلہ13 جمادی الاول سے لےکر17 جمادی الاول تک جاری رہتا ہے۔

اس دفعہ برپا ہونے والی مجالس سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سید عدنان جلو خان الموسوی خطاب کر رہے ہیں۔ اپنے خطاب کے دوران وہ خاتون جنت جناب فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا سے کی جانے والی ناانصافی، آپ پر ڈھائے جانے والے مظالم اور آپ کے والد رسول خدا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آنے والے مصائب اور تکالیف کو پیش کر رہے ھیں۔ تمام مجالس کے اختتام پر مرثیہ خوانی اور نوحہ خوانی کی جاتی ہے اور مجلس میں شریک عزاداروں کو بطور تبرک چائے اور پیسٹریزپیش کی جاتی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: