الکفیل یونیورسٹی نجف کی فیکلٹی آف ڈینٹسٹری میں روزانہ دو سو سے زائد مریضوں کو بلامعاوضہ علاج فراہم کیا جا رہا ھے

انسانیت کی خدمت اور بہبود روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی اولین ترجیح ہے۔ اپنی رفاہی سرگرمیوں کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے عراق میں ڈینٹل سینٹرز کی کمی کو پورا کرنے اور لوگوں علاج فراہم کرنے کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے ملک کے کئی شہروں میں ڈینٹل سینٹرز اور ڈینٹل کلینک قائم کئے ہیں۔ الکفیل میڈیکل یونیورسٹی نجف میں قائم ڈینٹل فیکلٹی بھی انھی مراکز میں سے ایک ہے۔ یہاں دانتوں سے متعلقہ مسائل اور امراض کا علاج جدید ترین آلات اور مشینوں کے ذریعے سپیشلائزڈ ڈاکٹرز اور ماہرین کے زیر نگرانی کیا جاتا ہے۔

یونیورسٹی کی پریزیڈنٹ ڈاکٹر نورس محمد شهيد الدهّان نےکہا: فیکلٹی آف ڈینٹسٹری میں ہر عمر اور ہر طبقہ کے افراد کا دانتوں کے علاج اور معائنے کے لیے آنا ہماری اس انتھک محنت اور کوشش کا نتیجہ ہے جو ہم اپنے طالبعلموں پر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے حصول کے لئے کر رہے ہیں۔ ہم اپنے مقصد کے حصول اور لوگوں کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

ڈینٹسٹری کے حوالے سے ہمارا مرکز نجف میں جدید ترین طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ ہم ہر روز 200 سے زائد مریضوں کو بلامعاوضہ علاج فراہم کر رہے ہیں۔ ۔

ڈاکٹر مهدي الحكيم نےکہا: سٹوڈنٹس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مہارت اور بہترین کارکردگی کو یقینی بنانے کے لئے ہم وزارت صحت عراق سے منظور شدہ بین الاقوامی معیار کی حامل ادویات اور آلات استعمال کرتے ہیں ۔

ڈاکٹر كريم مكتوف عطيّة نے کہا: مریضوں کا تحفظ اور سلامتی اور انہیں بہترین علاج فراہم کرنا سب سے اہم ہے۔ صرف گریڈ فورتھ اور فیفتھ کے۔سٹوڈنٹس مریضوں کو سپیشلائزڈ پروفیسرز اور ماہرین کے زیر نگرانی علاج فراہم کرتے ہیں۔

ڈاکٹر رحاب عبد الحسين علي نے کہا: بچوں کو علاج فراہم کرتے ہوئے ہم خاص حکمت عملی اپناتے ہیں۔ بچوں کی نفسیات کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی بھی طرح کے ڈر اور خوف کو ختم کرنا اور انہیں اعتماد میں لینا علاج فراہم کرنے کے پیشگی اقدامات ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: