مہرجان موسم الاحزان الفاطمی کے ضمن میں بچوں کی ڈرائینگ ورکشاپ

سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی المناک شہادت کی مناسبت اور احیائے ایام فاطمیہ کے سلسلے میں روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ شعائر حسینی کی جانب سے بچوں کے لئے ڈرائنگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کے مصائب اور آپ سلام اللہ علیہا پر ڈھائے جانے والے مظالم کو یاد کرتے ہوئے آپ کے جلتے ہوئے گھر کی تصویر کشی کرنا ورکشاپ کا بنیادی تھیم تھا۔ یہ ورکشاپ خاص طور پر دس سال سے کم عمر بچوں کے لئے منعقد کی گئی تھی۔ ورکشاپ کا انعقاد دونوں مقدس روضوں کے درمیان بین الحرمین میں کیا گیا تھا۔ بچوں کی بڑی تعداد نے اس ڈرائینگ ورکشاپ میں شرکت کرتے ہوئے جناب سیدہ سلام اللہ علیہا سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

شعبہ شعائر حسینی کے انچارج الحاج ریاض نعمہ السلمان نےالکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: یہ ڈرائینگ ورکشاپ مہرجان موسم الاحزان الفاطمی کی ابتدائی تقریب ہے۔ اس ورکشاپ میں کم عمر بچوں نے جناب سیدہ سلام اللہ علیہا پر ڈھائے جانے والے مظالم اور آپ کے مصائب کو یاد کرتے ہوئے آپ سلام اللہ علیہا کے جلتے ہوئے گھر کی منظر کشی کی ہے۔ ورکشاپ کے آغاز پر بچوں کو سفید کاغذ اور مختلف رنگوں کی پینسل دی گئیں تاکہ وہ تاریخ کی ورق گردانی کرتے ہوئے جناب زہرا سلام اللہ علیہا کے گھر کو آگ لگائے جانے کےالمناک واقعہ اور جناب زہرا سلام اللہ علیہا کے زخمی ہونے کے المناک حادثےکو یاد کرتے ہوئے اپنے تصورات کو کاغذ پر منتقل کرسکیں۔

انہوں نے کہا اس تخلیقی سرگرمی کا مقصد بچوں کو اہل بیت علیہم السلام سے روشناس کروانا، ان کے دلوں میں اہل بیت علیہم السلام خصوصا حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی محبت پیدا کرنا اور دنیا کو دکھانا ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور اھل بیت علیھم السلام سے محبت ہماری شناخت کا حصہ اور ہمارے خمیر میں شامل ہے اور ہم اس محبت کو نسل در نسل منتقل کرنے کی آرزو اورجستجو میں ہیں
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: