روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی لائبریری اور دار المخطوطات کی جانب سے تکریت یونیورسٹی کی لائبریری کو 800 سے زائد ڈیجیٹل مصادرکی فراہمی

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ سلام کی لائبریری اور دار المخطوطات کی جانب سے تکریت یونیورسٹی کی لائبریری کو 800 سے زائد ڈیجیٹل مصادر فراہم کیے گئے ہیں۔ یہ ڈیجیٹل مصادر مختلف علوم کی کتابوں، ریسرچ پیپرز سائنسی رسالوں اور یونیورسٹی تھیسسز پر مشتمل ہیں۔

دوسرے تعلیمی و تحقیقی اداروں، لائبریریوں اور یونیورسٹیوں کو ڈیجیٹل مصادر کی فراہمی کا بنیادی مقصد سائنسی اور علمی میدان میں انقلاب نو لانا اور اداروں کے درمیان باہمی ثقافتی تبادلے کو فروغ دینا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام علم اور تحقیق کے فروغ کے لئے ان تمام اداروں اور یونیورسٹیوں سے تعاون کرنےاور اپنے ڈیجیٹل مصادر فراہم کرنے کے لئے تیار ہے جنہیں علمی، سائنسی اور تحقیقی حوالے سے ان کی ضرورت ہے۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام ان تمام ریسرچرز کی مدد اور تعاون کے لئے بھی تیار ہے جنہیں اپنی تحقیق یا ریسرچ کے سلسلے میں روضہ مبارک کی لائبریری میں موجود کسی کتاب یا ڈیجیٹل مصادر کی ضرورت ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: