الکفیل امنیہ کمپنی نے عراقی شہریوں سے تعاون کی پالیسی کو برقرار رکھتے ہوئے پری پیڈ کارڈز کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کرے گی۔

الکفیل امنیہ کمپنی نے عراقی شہریوں سے تعاون کی پالیسی کو برقرار رکھتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کسٹم ٹیرف میں 20% اضافے کے باوجود بھی کمپنی اپنے پری پیڈ کارڈز کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کرے گی۔ کمپنی کی جانب سے یہ اعلان عراقی شہریوں سے قریبی تعلق اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے جنرل سیکریٹریٹ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کیا گیا ہے۔

الکفیل امنیہ کمپنی کی انتظامیہ نے ان تمام ارکان پارلیمنٹ سے بھی یکجہتی کا اظہار کیا ہے جنہوں نے پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران کمیونیکیشن اور انٹرنیٹ سروسز کی قیمتوں میں کمی کرنے کے لئے آواز اٹھائی ھے۔

الکفیل امنیہ کمپنی پہلے ہی وزارت کمیونیکیشن عراق کے ساتھ سیکیورٹی کمیونیکیشنز اور تمام عراقی شہریوں تک سستی کمیونیکیشن سروسز کی رسائی کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

کمپنی کے سی ای او مسٹر عارف پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ ہم اپنے کلائنٹس کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے نہایت سنجیدہ اور مستحکم اقدامات اٹھا رہے ہیں اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سینیئر آفیشل جناب سید احمد صافی کیہدایات کی روشنی میں اپنے صارفین کو سستی کمیونیکیشن سروسز کی فراہمی کے لئے سخت محنت کر رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: