روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے شعبہ فکر و ثقافت کے ذیلی ادارے بصرہ ہیریٹیج سینٹر کی آٹھویں نمائش برائے کتب القانونی میں شرکت

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکر و ثقافت کے ذیلی ادارے بصرہ ہیریٹیج سینٹر کی آٹھویں نمائش برائے کتب القانونی میں شرکت ۔ یہ کتابی نمائش یونین آف عراقی جیورسٹس کی جانب سے میں بار ایسوسی ایشن بصرہ کے تعاون سے ایوان عدلیہ میں منعقد کی گئی تھی۔

بصرہ ہیریٹیج سنٹر نے نہایت بھر پور انداز میں اس نمائش میں شرکت کی۔ سینٹر کی جانب سے نمائش کے لئے پیش کی گئی کتابیں اپنے موضوعات اور کام کے حوالے سے نہایت شاندار اور منفرد حیثیت کی حامل تھیں۔ سینٹر کی جانب سے نمائش کے لئے بہت سی تصاویر، ڈاکیومنٹس اور مخطوطات بھی نمائش کے لیے پیش کیے گئے تھے۔ سینٹرکا اسٹال نمائش میں توجہ کا مرکز رہا اور نمائش میں موجود حاضرین نے سٹال پر رکھی گئی کتابوں، تصویروں، ڈاکومنٹس اور مخطوطات میں خصوصی دلچسپی لی۔

نمائش کے منتظمین اور شرکاء نے سینٹر کی جانب سے جاری مختلف علمی اور تحقیقی سرگرمیوں کو نہایت سراہا اور بصرہ کے ثقافتی ورثے کے احیاء کے لئے کی جانے والی کوششوں اور کاموں پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا بطور خاص شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر فیڈرل کورٹ آف اپیل بصرہ کے سپوکسپرسن جاسیم محمد الموسوی نے کہا: ہم مسلسل آٹھ سالوں سے قانون اور ثقافت سے متعلقہ کتابوں کی نمائش منعقد کر رہے ہیں۔ اس نمائش میں عراقی، عرب اور دیگر ممالک کے پبلیشرزشرکت کرتے ہیں۔ اس نمائش کے انعقاد کا مقصد باہمی تبادلہ خیال اور قانون کے شعبے میں تازہ ترین پبلیکیشنز کو متعارف کروانے کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: