احیائے مراسم ایام فاطمیہ کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس کے السادة الخدم زائرین کو چائے پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں

سیدہ النساء العالمین حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں مراسم عزاداری کا سلسلہ جاری ہے۔ روضہ مبارک کے خدام جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کے عزاداروں کی خدمت کرنے کی سعادت میں پیش پیش ہیں اور اس کارخیر میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوششوں میں ہیں۔روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے السادة الخدم احیائے مراسم ایام فاطمیہ کے ضمن میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے زائرین کو چائے پیش کر رہے ہیں۔

السادة الخدم کی جانب سے عزادارن جناب زہرا سلام اللہ علیہا کو چائے پیش کرنا احیائے مراسم ایام فاطمیہ میں سے ہے اور ایام فاطمیہ کی شروع ہوتے ہیں روضہ مبارک کے سید خدام اپنے روایتی لباس میں ملبوس زائرین اور عزاداروں کی خدمت کرنے کا شرف حاصل کرتے ہیں۔ زیارت اور مراسم زیارت کی ادائیگی کے بعد زائرین کرام کی بہت بڑی تعداد روضہ مبارک کے سید خدام کی جانب سے پیش کی گئی چائے بڑی عقیدت اور احترام سے پیتے ہیں۔ چائے پیش کرنے والے اور چائے پینے والے دونوں ہی اس کام کو اپنے لیے شرف اور سعادت قرار دیتے ہیں۔ زائرین کی کثیر تعداد کے پیش نظر اس رسم عزاداری میں کے السادة الخدم ساتھ ساتھ رضاکاروں کی بڑی تعداد بھی عزاداروں اور زائرین کو چائے پیش کرنے کی سعادت حاصل کرتی ہے۔

واضح رہے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے جنرل سیکریٹریٹ سے وابستہ ڈویژن السادة الخدم میں سادات خادمین اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں۔ اس ڈویژن کے ذمہ مختلف امور کی ادائیگی ہے۔ مخصوص مناسبات اور ایام زیارت کے دوران السادة الخدم کے کام اور اوقات کار بہت بڑھ جاتے ہیں۔ ان کے فرائض میں مراسم عزاداری کے احیاء کے لئے مختلف پروگرام یا تقاریب منعقد کرنا، مجالس عزا برپا کرنا، عزاداری جلوس نکالنا یا عزاداری جلوسوں میں شرکت کرنا اور روضہ مبارک کی جانب سے لگائے گئے مواکب میں خدماتی امور سرانجام دینا شامل ہیں۔

ایام فاطمیہ کے دوران بھی السادة الخدم اپنے روایتی لباس میں ملبوس روضہ مبارک کے اندر اور باہر ہر جگہ زائرین کی خدمت اور رہنمائی کرتے ہوئے اجروثواب سے بے نیاز صرف محبان اہلبیت کوسکون اور آرام فراہم کرنے کے جذبے سے سرشار ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: