الکفیل سینٹر فار پروڈکشن اینڈ آرٹسٹک فوٹوگرافی کے فوٹوگرافرز کی بین الاقوامی فوٹوگرافی کے مقابلے AFAN میں تین بڑی کامیابیاں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ذیلی ادارے الکفیل سینٹر فار پروڈکشن اینڈ آرٹسٹک فوٹوگرافی سے منسلک دو فوٹوگرافرز سامر الحسینی اور حيدر المنكوشي نے بین الاقوامی فوٹوگرافی کے مقابلے AFAN میں تین بڑے انعامات حاصل کیے ہیں۔

فوٹو گرافی کا یہ مقابلہ ورلڈ فوٹوگرافی یونین، امریکن سوسائٹی فور فوٹوگرافی اور کئی بین الاقوامی آرگنائزیشنز کے تعاون سے سعودی عرب میں منعقد کیا گیا تھا۔

اس تصویری مقابلے میں دنیا بھر کے 22 ممالک سے 1709 فوٹو گرافرز نے شرکت کی تھی۔ جن میں سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فوٹوگرافر سامر الحسینی نے پورٹریٹ کیٹگری میں اول انعام جبکہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام ہی کے فوٹوگرافر حيدر المنكوشي نے پورٹریٹ کیٹیگری میں دوسرا انعام اور میڈل آف آنر بھی حاصل کیا۔

اس مقابلے کے صدر ماجد نصر النصر نے عراقی فوٹوگرافرز کے کام کو سراہتے ہوئے کہا: عراقی فوٹوگرافرز کی جانب سے پیش کی گئی تصاویر نہایت سادہ اور پروقار ہیں۔ یہ تصاویر اپنے کام کے لحاظ سے نہایت جاندار مواد پر مشتمل اور معنی خیز پیغام کی حامل ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ عراقی فوٹوگرافر کی جانب سے پیش کیا جانے والا کام جیوری اور ہم سب کو متاثر کرنے میں کامیاب رہا۔ میں اس کامیابی پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور اس کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: