پندرہویں سالانہ ربیع الشہادہ ثقافتی سیمینار کی انتظامیہ نے خواتین سکالرز کو سیمینار کے ضمن میں منعقد ہونے والی علمی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے کہ جو اس عنوان کے تحت منعقد ہوگی۔ عاشورہ کے بعد خواتین اور عصر حاضر کے چیلنجز
خواتین کی یہ علمی کانفرنس پندرہویں سالانہ ربیع شہادہ سیمینار کی تقریبات کا ایک حصہ ہے۔ خواتین کی اس کانفرنس کے دوران مندرجہ ذیل تین موضوعات پر علمی نشستیں منعقد کی جائیں گی۔
پہلی نشست: فکر و معرفت
دوسری نشست: پائیدار سماجی ترقی
تیسری نشست: قوانین اور حقوق
کمیٹی کی جانب سے خواتین سکالر کے لئے مندرجہ زیل مندرجہ بالا موضوعات پر تحقیقی مقالات یا ریسرچ پیش کرنے کے لئے ان قواعد و ضوابط اور شرائط کو پورا کرنا ضروری ہے۔
1 : کانفرنس میں پیش کی گئی ریسرچ پہلے سے شائع شدہ نہ ہو اور نہ ہی یہ ریسرچ پہلے کسی اور شخص یا ادارے کی جانب سے پیش کی گئی ہو۔
2 : تحقیقی مقالہ باوقار علمی انداز میں تحریر کیا گیا ہو۔
3 : تحقیقی مقالہ 15 سے کم اور پچیس سے زیادہ صفحات پر مشتمل نہ ہو۔
4 : تحقیقی مقالہ کی تحریر کا فونٹ سائز 14 اور 12 ہونا چاہیے۔
5: ریسرچ کا خلاصہ 300 سے زائد الفاظ پر مشتمل نہ ہو اور یہ خلاصۃ ریسرچ کے ساتھ منسلک ہونا ضروری ہے.
6: مقالہ کمیٹی کی جانب سے پیش کئے گئے موضوع کے مطابق ہونا چاہیے۔
7: کمیٹی کسی بھی ایسی ریسرچ جو کہ قواعد و ضوابط پر پورا نہ اترے کو مسترد کرنے کا حق رکھتی ہے۔
8: مقالہ یا ریسرچ سی وی، تصویر اور ای میل اور موبائل نمبر کے ساتھ درج ذیل ای میل ایڈریس پر بھیجی جا سکتی ہے:
tansiq@warithanbia.com
مزید معلومات کے لئے درج ذیل نمبروں پر رابطہ کیا جا سکتا ہے:
(07735380747 - 07813053831).
واضح رہے اس علمی کانفرنس میں شرکت کے لئے ریسرچ بھیجنے کی آخری تاریخ یکم مارچ 2019ہے۔ منتخب کی جانے والی ریسرچز کا اعلان 9 مارچ 2019 کو کیا جائے گا۔ کانفرنس کی تمام تر تفصیلات تاریخ، مقام، کانفرنس کا ایجنڈا اور دیگر تفصیلات وغیرہ ریسرچرز کو یکم اپریل 2019 سے پہلے ہی بھیج دی جائیں گی۔