روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی گائیڈنس اینڈ سپورٹ کمیٹی کی جانب سےصلاح الدین ڈسٹرکٹ کے آپریشنل ایریاز میں اخلاقی اور لاجسٹک سپورٹ جاری ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ مذہبی امور کی گائیڈنس اینڈ سپورٹس کمیٹی مختلف آپریشنل ایریاز میں موجود سکیورٹی اہلکاروں اور پاپولر موبلائزیشن کے جوانوں کی اخلاقی اور لاجسٹک معاونت کے لئے عظیم اور غیرمعمولی کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ گائیڈنس اینڈ سپورٹ کمیٹی کی یہ جدوجہد داعش کے خلاف جنگ سے لے کر تاحال جاری ہے۔

حالیہ دنوں میں روضہ مبارک کی گائیڈنس اینڈ سپورٹ کمیٹی آپ کی خدمت ہمارا افتخار کے سلوگن کے تحت صلاح الدین ڈسٹرکٹ میں پاپولر موبلائزیشن کے جوانوں کی اخلاقی اور لاجسٹک سپورٹ کے لئے دورے پر ہے۔

کمیٹی کے چئیرمین شیخ حیدر العارضی نے اس بابرکت دورے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا: ہم اپنے جوانوں کی اخلاقی اور لاجسٹک مدد کے لئے سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس دفعہ ہم صلاح الدین ڈسٹرک اور خصوصی طور پر سبايكر،العوجة اور منطقة السجلة کے آپریشنل ایریاز میں گئے ہیں۔ یہ وہ ایریاز ہیں جہاں وقتا فوقتا داعش کے دہشت گردوں کی جانب سے مجرمانہ کارروائیاں یا حملے کئے جاتے ہیں۔ یہاں تعینات جوانوں اور سکیورٹی اہلکاروں سے ملنا ہمارے لئے بہت بڑا اعزاز ہے کیونکہ دھرتی کے یہ بہادر بیٹے مادر وطن کے تحفظ اور دفاع کیلئے ہر وقت جان ہتھیلی پر رکھے ہوئے ہیں۔ ہم نے انھیں اعلی دینی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات اور دعاؤں کا پیغام پہنچایا اور اعلی دینی قیادت کی جانب سے شیطان صفت دشمن سے محتاط رہتے ہوئے اپنے فرائض کی انجام دہی کی ہدایات بھی پہنچائیں۔ ہم نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے اہلکاروں اور جوانوں کے لئے بھیجے گئے خصوصی تحائف بھی ان تک پہنچائے۔

انہوں نے کہا: ہم نے اس دورے کے دوران وہاں کے مقامی لوگوں اور عمائدین سے بھی ملاقاتیں کیں اور انہیں سکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کرنے، آپس میں بھائی چارہ اور رابطہ رکھنے کی ضرورت پر بھی بات کی۔

سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور پاپولر موبلائزیشن کے جوانوں نے اس مدد اور تعاون پر اعلیٰ دینی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ دینی قیادت کی جانب سے اخلاقی اور روحانی مدد ان کے وطن کی حفاظت کے ارادوں کو مصمم اور عزائم کو بلند کرتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: