پندرہویں ربیع الشہادۃ ثقافتی سیمینار کی تقریبات کے ضمن میں خواتین کے لئے ابصار ویمن فوٹوگرافی کانٹیسٹ کا اعلان

پندرہویں ربیع الشہادۃ ثقافتی سیمینار کی تقریبات کے ضمن میں خواتین کے لئے ابصار ویمن فوٹوگرافی کانٹیسٹ کے نام سے ایک تصویری مقابلے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مقابلے میں شرکت کے لیے درج ذیل شرائط کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

1 : تصاویر ہای ایکیوریسی کے ساتھ جے پی جی فارمیٹ میں بھیجی جائیں۔

2 : مقابلے میں شرکت کے لیے عمر کی کم سے کم حد 17 سال ہے۔

3 : بھیجی گئی تصاویر پر کسی طرح کی کوئی تحریر موجود نہ ہو جیسے نام، تاریخ وغیرہ۔

4 : کانٹیسٹ انتظامیہ بھیجی گئی تصاویر کو کسی بھی پرنٹنگ یا پبلشنگ ایکٹیویٹیز میں استعمال کرنے کا حق رکھتی ہے۔

5 : بھیجی گئی تصاویر پہلے سے کسی دوسرے مقابلے یا کسی بھی طرح کے میڈیا میں شائع نہ ہوئی ہوں۔

6 : مقابلے میں شرکت کے لیے زیادہ سے زیادہ دو تصاویر بھیجی جاسکتی ہیں۔

7 : تصاویر بھیجنے کی آخری تاریخ 10 مارچ 2019 ہے۔

اس مقابلے میں جیتنے والی خواتین فوٹوگرافرز کے لیے درج ذیل انعامات کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

پہلا انعام : (500,000) پانچ لاکھ عراقی دینار

دوسرا انعام : (400,000) چار لاکھ عراقی دینار

تیسرا انعام : (300,000) تین لاکھ عراقی دینار

مقابلے میں شرکت کے لئے تصاویر درج ذیل جی میل ایڈریس پر بھیجی جاسکتی ہیں۔

women.media89@gmail.com.

مزید معلومات کے لئے درج ذیل نمبروں پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

(07435000578 / 07804738704)
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: