الکفیل ہاسپٹل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد عزیز نے الکفیل نیٹ ورک کو گذشتہ سال ہسپتال میں کیے گئے آپریشنز اور سرجریز کے اعداد و شمار کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا: گذشتہ برس ہمارے ہاسپٹل میں 16 ہزار 866 آپریشنز کیے گئے۔ ان آپریشنز میں کامیابی کی شرح 90 فیصد رہی۔ بین الاقوامی میڈیکل سٹینڈرڈ کے مطابق یہ شرح ایک غیرمعمولی اور بڑی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے سالوں کی نسبت 2018 میں مختلف نوعیات کے بہت زیادہ چھوٹے بڑے آپریشن کئے گئے۔ ان میں سے زیادہ تر آپریشن خالصتا عراقی میڈیکل سٹاف کی جانب سے جدید ترین طبی سہولیات اور آلات کو استعمال کرتے ہوئے کیے گئے ہیں۔ ہسپتال میں کئے گئے آپریشنز میں سے 571 سپیشل سرجریز، 2841 میجر آپریشنز، 3619 بڑے اور باقی عمومی نوعیت کے آپریشن شامل ہیں۔
ان آپریشنز میں 869 جنرل سرجریز، 736 نیورو سرجیکل آپریشنز، 27 اوپن ہارٹ سرجریز، 1638 آنکھوں کے اپریشنز، 2157 اینڈوسکوپیز، 931 فریکچرز اور کمپلیکس بون سرجریز، 2207 گائناکالوجیکل سرجریز اور 341 یورولوجیکل سرجریز کی گئیں۔
مینیجنگ ڈائریکٹر الکفیل ہاسپٹل مسٹر محمد ہادی نے کہا: روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹریٹ کی ہدایات کی روشنی میں گذشتہ برس سینکڑوں مستحق مریضوں کو بلامعاوضہ طبی سہولیات اور علاج فراہم کیا گیا۔ جن میں بعض مریضوں کے بلامعاوضہ آپریشنز بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ گزشتہ سال کے دوران الکفیل ہاسپٹل کی جانب سے انسانی ہمدردی کے تحت اور دور دراز کے علاقوں میں طبی سہولیات اور علاج کی فراہمی کے لئے مختلف طبی پروگرامز اور فری میڈیکل کیمپ بھی لگائے گئے۔
مزید معلومات حاصل کرنے اور اپنے طبی مسائل پر مشاورت کے لیے صبح آٹھ بجے سے لے کر شام پانچ بجے تک درج ذیل نمبروں پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
(07717672301) ،(07819434680)، (07730622240)
کسی بھی ڈاکٹر سے کنسلٹیشن کے لئے اس وٹس ایپ نمبر: (07827270312) پر مریض کا نام، شہرکا نام اور فون نمبر درج کریں۔