روضہ مبارک حضرت عباس (ع)کے قرآن مرکز کی جانب سے موسم بہار کی تعطیلات کے دوران قرآن پاک کی صحیح تلاوت وادائیگی، قرآن فہمی اور قرآنی تعلیمات پر مشتمل کورسز کے لئے رجسٹریشن کا آغاز

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز کی جانب سے موسم بہار کی تعطیلات کے دوران قرآن پاک کی صحیح تلاوت وادائیگی، قرآن فہمی اور قرآنی تعلیمات پر مشتمل مختلف کورسز کے لئے رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔ ان کورسز میں رجسٹریشن 5 فروری سے لیکر 10 فروری تک جاری رہے گی۔

تلاوت قرآن پاک پر مشتمل ڈیویلپمنٹ کورس میں رجسٹریشن کے لئے ملک بھر سے قاری حضرات اپلائی کر سکتے ہیں۔ اس کورس میں وہ قاری حضرات بھی شرکت کرسکتے ہیں جو گزشتہ سال اسی لیول یا اس سے نچلےلیولز میں شریک تھے۔ کورس میں شرکت کے لئے لیول کا تعین 10 فروری 2019 کو بذریعہ ٹیسٹ کیا جائے گا۔ ٹیسٹ میں منتخب ہونے والے قاریان کو پروفیشنل کورس میں ٹرانسفر کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں پہلے کورس کا دورانیہ 11 فروری سے لے کر 16 فروری 2019 تک ہے۔

ڈیویلپمنٹ کورس میں داخلہ کیلئے مندرجہ ذیل شرائط رکھی گئی ہیں۔

1 : کورس میں داخلے کے لئے عمر کی حد 18 سے 35 سال تک ہے۔

2 : تجوید قرآن کے اصولوں سے واقفیت اور اچھی آواز ہونا ضروری ہے۔

3 : ٹیسٹ میں شرکت کے لیے درخواست گزار کو تلاوت قران کرتے ہوئے ویڈیو بھجوانی ہو گی۔ ویڈیو بھیجنے کی آخری تاریخ 28 1 2019 ہے۔

4 : درخواست کو اپنا پورا نام، تاریخ پیدائش، اپنے شہر کا نام اور جس قرآنی ادارے سے تعلق رکھتا ہے کا نام اپنی حالیہ تصویر کے ساتھ بھیجنا ضروری ہے۔

5 : قرآن مرکز یہ ویڈیو اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر شائع کرے گا۔ اس لئے ویڈیو ریکارڈ کرتے ہوئے درج ذیل باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

تلاوت قرآن پاک واضح اور غلطیوں سے مبرا ہو۔

ویڈیو کو کسی بھی طرح سے فنی اور صوتی طور پر ٹریٹ نہ کیا گیا ہو۔

ویڈیو کو خاص طور پر کورس میں رجسٹریشن حاصل کرنے کے لیے بنایا گیا ہو۔

ویڈیو کا دورانیہ 6 منٹ سے زیادہ نہ ہو۔

ویڈیو دور سے نہ بنائی گئی ہو۔

تلاوت قرآن پاک کی یہ ویڈیو بذریعہ ٹیلی گرام سے صرف درج ذیل نمبر پر بھیجی جائے۔

(07827740369)

ویڈیو صرف ایک مرتبہ بھیجی جائے ویڈیو دوبارہ بھیجنے یا بدل کر ویڈیو بھیجنے کی صورت میں کورس میں شمولیت کی درخواست کو مسترد کر دیا جائے گا۔

تلاوت قرآن پاک کی یہ ویڈیو سورہ احزاب کی آیت نمبر 38 سے لے کر آیت نمبر 48 پر مشتمل ہو۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: