روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کا الکفیل میوزیم روضہ مبارک العسکریان علیھم السلام میں میوزیم کے قیام کے لئے ہر طرح کے تعاون اور مدد کے لئے تیار ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا الکفیل میوزیم روضہ مبارک حضرت امام عسکری اور حضرت امام الہادی علیھم السلام میں میوزیم کے قیام کے لئے ہر طرح کے تعاون اور مدد کے لئے تیار ہے۔

روضہ مبارک العسکریان علیھم السلام کی دعوت پر الکفیل میوزیم کے ماہرین پر مشتمل وفد نے روضہ مبارک حضرت امام عسکری اور حضرت امام مہدی علیھم السلام کا دورہ کیا اور وہاں سینئر آفیشلز اور روضہ مبارک کے سیکرٹری جنرل شیخ ستارالمرشدی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران میوزیم اور اس منصوبے کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور وفد میوزیم کے لیے مختص کی گئی جگہ کا دورہ بھی کیا۔

الکفیل میوزیم کے انچارج مسٹر صادق لازم نے اس موقع پر الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: عراق میں موجود مقدس روضوں کے درمیان باہمی تعاون اور رابطے کے فروغ کی پالیسی کے ضمن میں اور یہاں میوزیم کے قیام سےمتعلق امور کو دیکھنے کے لئے میں اپنے ماہرین کی ٹیم کے ہمراہ بھرپور تعاون کے لئے یہاں موجود ہوں۔

انہوں نے کہا ہم میوزیم کے لئے مختص جگہ کو دیکھ چکے ہیں۔ اس مقصد کے لیے ہم اس جگہ پر ایک شوروم اور سٹور تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور ہم اکٹھے کام کرتے ہوئے اپنی تمام تر فنی اور تعمیری صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے انشاءاللہ بہت جلد یہاں ایک شان دار عمارت تعمیر کریں گے۔

روضہ مبارک العسکریان علیھم السلام کے سیکرٹری جنرل شیخ ستار المرشدی نے اس موقع پر کہا کہ ہم روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے دوسرے مقدس مقامات اور خاص طور پر روضہ مبارک حضرت امام عسکری اور حضرت امام الہادی علیھم السلام کے ساتھ تعاون اور علمی اور فنی خدمات فراہم کرنے کے غیرمعمولی اقدامات پر نہایت شکر گزار ہیں۔ یہاں میوزیم کا قیام ہماری بنیادی ترجیحات میں سے ہے۔ اس میوزیم کے قیام کے ذریعے ہم روضہ مبارک اور اس سے متعلق نادر اور قیمتی تبرکات کو عمومی طور پر اور دہشتگردانہ حملے کی وجہ سے روضہ مبارک پر ہونے والے اثرات اور نقصانات کو خصوصی طور پر پیش کرنا چاہتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: