تاج فرٹیلائزر الجود کمپنی فار ماڈرن ایگریکلچر ٹیکنالوجی کمپنی کی جانب سے متعارف کروائی گئی مصنوعات میں ایک نیا اور معیاری اضافہ

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی الجود کمپنی فار ماڈرن ایگریکلچر ٹیکنالوجی نے تاج فرٹیلائزر کے نام سے مائع فرٹیلائزرز کی ایک نئی قسم متعارف کروائی ہے۔ تاج فرٹیلائزر کمپنی کی جانب سے متعارف کروائی گئی فرٹیلائزرز میں ایک نیا اور معیاری اضافہ ہے۔ یہ فرٹیلائزر بین الاقوامی معیار کی حامل اور مختلف طرح کے لیبارٹری اور فیلڈ ٹیسٹ سے گزارنے کے بعد مارکیٹ میں لائی گئی ہے۔

یہ فرٹیلائزر فاسفورس اور نائٹروجن پر مشتمل ہے جو کہ فصلوں،سبز چارے، سبزیوں اور پھل دار درختوں اور پودوں کے لیے نہایت مفید اور ضروری اجزا تصور کیے جاتے ہیں۔ اس فرٹیلائزر کی خاص بات جو اسے دوسری مصنوعات سے ممتاز کرتی ہے وہ یہ کہ تاج فرٹیلائزر ہر طرح کی آب و ہوا اور موسمیاتی حالات میں سازگار ہے اور pH لیول کے کم ہونے کی وجہ سے آبپاشی کے لئے استعمال ہونے والے پانی کی تیزابیت یا کھارے پانی کو بھی ٹریٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

یہ کھاد زرعی مٹی میں پائے جانے والے اہم معدنی اجزا کو اس قابل بناتی ہے کہ وہ با آسانی پودوں کی جڑوں میں جذب ہو کر فصل کی پیداوار میں اضافے کا باعث بن سکیں۔

فصلوں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور کوالٹی کنٹرول کے حوالے سے اس پراڈکٹ کو مارکیٹ میں متعارف کروانے سے پہلے کئی طرح کے لیبارٹری اور فیلڈ ٹیسٹ سے گزارا گیا ہے۔ یہ کھاد خاص طور پر گرین ہاؤسز میں اگنے والی سبزیوں اور کھلے کھیتوں میں کاشت کی جانے والی فصلوں اور سبز چارے کی غذائی ضروریات کے عین مطابق ہے

یہ پروڈکٹ مقامی طور پر کربلا کے فیکٹری آؤٹ لٹ اور بیرون ملک بھی دستیاب ہے۔

الجود کمپنی کی مصنوعات کے بارے میں جاننے کے لیے مندرجہ ذیل فون نمبرز یا پتہ یا ویب سائٹس پر رابطہ کیا جا سکتا ہے:

(‎(07801930125

(‎(07801035422

مركز التسويق المباشر للشركة على طريق كربلاء/ النجف مقابل عامود (1145).
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: