الکفیل ٹیکنیکل گیراج کے پانچوں حصوں کے انفراسٹرکچر کی تکمیل کے بعد وہاں موجود راستوں اور سب ویز پر پختہ سڑکوں کی تعمیر کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےالکفیل ٹیکنیکل گیراج کے پانچوں حصوں کے انفراسٹرکچر کی تکمیل کے بعد وہاں موجود راستوں اور سب ویز پر پختہ سڑکوں کی تعمیر کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

انجینئر ضیاء مجید صائغ جو کہ انجینئرنگ پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے انچارج ہیں نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: الکفیل ٹیکنیکل گیراج روضہ مبارک کے بڑے اور اہم ترین پروجیکٹس میں سے ہے۔ اس گیراج کی تعمیر کا ٹھیکہ دو کمپنیوں ارض القدس جنرل کنٹریکٹنگ لمیٹڈ اور الکفیل پبلک انویسٹمنٹ کو دیا گیا ہے۔ دونوں کمپنیوں کی جانب سے منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے ہر طرح کے فنی اور تعمیری وسائل بروۓ کار لائے گئے ہیں۔ یہ گیراج نجف کربلا روڈ پر واقع ہے اور اس کا شمار عراق کے اہم انڈسٹریل آئیکونز میں ہوتا ہے۔

گیراج کے انفراسٹرکچر کی تکمیل اور سیوریج، پانی، بارش کے پانی، آئل اور فیول سسٹمز پر کام مکمل کرنے کے بعد جدید تکنیکی بنیادوں پر راستوں کو پختہ سڑکوں میں تبدیل کرنے کا کام شروع ہو چکا ہے۔ اس کے علاوہ باونڈری وال کو بنانے کا کام بھی ساتھ ساتھ جاری ہے اور انشاءاللہ تمام تر تکنیکی اور تعمیری تفصیلات کو مدنظر رکھتے ہوئے مقررہ مدت میں یہ منصوبہ مکمل کرلیا جائے گا۔

واضح رہے الکفیل ٹیکنیکل گیراج اپنی مواصفات کے حوالے سے عراق میں بننے والے سب سے جدید ترین ورکشاپ ہے کہ جو موجودہ زمانے میں موجود ہر قسم کی ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔

یہ ورکشاپ72,125 مربع میٹر رقبہ پر مشتمل ہے کہ جس میں سے عمارتی حصہ 42 ہزار مربع میٹر پر مشتمل ہے۔

اس ورکشاپ کے پانچ حصے ہیں:

1- اداری دفاتر پر مشتمل عمارت
2- پٹرول پمپ
3- چھوٹی گاڑیوں کی ورکشاپ
4- بڑی گاڑیوں کی ورکشاپ

5- گاڑیوں کی پارکنگ
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: