روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی لائبریری اور دار المخطوطات کی جانب سے یونیسکو کے ساتھ تعاون اور مضبوط روابط استوار کرنے کے لئے عملی اقدامات

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری اور دار المخطوطات کے وفد نےعراق کی وزارت ثقافت و سیاحت کا دورہ کیا ہے۔ اس دورے کا مقصد اقوام متحدہ کے یونیسکو اور روضہ مبارک کی لائبریری اور دار المخطوطات کے درمیان مضبوط اور پائیدار روابط استوار کرنا ہے۔ تاکہ تاریخی حوالے سے اہم ڈاکیومنٹس اور مخطوطات کی منٹیننس و بحالی اور عراق میں موجود ثقافتی ورثے کی حفاظت اور دیکھ بھال کے حوالے سے مشترکہ اقدامات اٹھائے جا سکیں ۔

وفد نے وزارت ثقافت و سیاحت کے ڈائریکٹر جنرل مسٹر حسن شاکر العینی سے ملاقات کی۔ انہوں نے وفد کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے اسے اپنے لئے سعادت اور خوش قسمتی سے تعبیر کیا۔ ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم روضہ مبارک کی لائبریری اور دارالمخطوطات کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔ اور ہم یونیسکو تک یہ پیغام پہنچانے اور انہیں اس کام کے لئے تعاون اور اشتراک فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

مسٹر لیث علی جو کہ دار المخطوطات کے منٹینیس اور بحالی مرکز کے ڈائریکٹر ہیں نے الکفیل نیٹ ورک سےکہا : ہم نے مرکزمیں کئے گئے کاموں، یونیسکواور مرکز کے درمیان باہمی ممکنہ تعاون اور مخطوطات اور ڈاکیومنٹس کو محفوظ کرنے کے طریقہ کار پر بات چیت کی۔

پروفیسر عمار حسین جو کہ الیکٹرانک لائبریری سے منسلک ہیں نے لائبریری میں کئے گئے کام کی نوعیت اور لائبریری کی جانب سے پیش کی جانے والی علمی، تاریخی، ثقافتی اور ادبی خدمات کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ تمام سروسز یونیسکو کو فراہم کرنے کے لئے بھی تیار ہیں تاکہ ہماری لائبریری کو یونیسکو سے تصدیق شدہ اداروں میں شامل کیا جاسکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: