روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے جامعات کے طالب علموں کے لئے موسم بہار کی تعطیلات پراسکاوٹ کیمپ کا انعقاد

یونیورسٹی اسٹوڈنٹس کے لیے پہلے سکاوٹ کیمپ کے کامیاب انعقاد کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ڈویژن آف یونیورسٹی ریلیشنز نے الکفیل یوتھ پروگرام کے تحت ایک مرتبہ پھر نوجوان طالب علموں کے لئے فتوى النصر الكشفيّ کے نام سے سکاوٹ کیمپ کا انعقاد کیا ہے۔ اس کیمپ میں مختلف یونیورسٹیوں کے 60 سے زائد طالب علم حصہ لے رہے ہیں۔ یہ کیمپ کربلا کے صحرا میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی سائٹ الكسّارة جو کہ الأخيضر قلعے کے قریب ہے، لگایا گیا ہے۔

اظہر الرکابی جو کہ یونیورسٹی ریلیشنز ڈویژن کے انچارج ہیں نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: یہ کیمپ تعلیمی، ثقافتی اور رہنمائی سرگرمیوں کی ترویج اور فروغ کے لئے لگایا گیا ہے تاکہ طالبعلم اپنا فارغ وقت مفید کاموں اور صحیح سمت میں گزار سکیں۔

انہوں نے کہا یہ کیمپ 4 دن تک جاری رہے گا اور اس دوران درج ذیل سرگرمیاں کروائی جائیں گی۔

عصر حاضر کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے شرعی، عقائدی، تعلیمی اور رہنمائی لیکچرز دئیے جائیں گے۔ یہ لیکچرز سٹوڈنٹس کی عمر اور ان کے علمی اور تعلیمی لیول کومدنظررکھتے ہوئے دیے جائیں گے تاکہ طالبعلم اپنی عملی، تعلیمی اور ذاتی زندگی میں ان سے استفادہ حاصل کرسکیں۔

مذہبی، علمی، ثقافتی، تاریخی اور زبان دانی کے مقابلوں کا انعقاد۔تاکہ طالب علموں کے درمیان مثبت مقابلہ سازی کی فضا قائم کی جا سکے اور طالبعلم اپنی معلومات، علمی اور ذہنی صلاحیتوں کو بہترکر سکیں۔

ملکی حالات پر بات چیت۔

تفریحی سرگرمیاں۔

سیاحتی دورے۔

کھیلوں کے مقابلے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: