علامہ سید احمد صافی: داعش کے خلاف جنگ میں عراق کے قبائل نے اہم کردار ادا کیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی نے داعش کے خلاف جنگ اور سرزمین وطن کو داعش کے دہشت گردوں اور ان کے ظلم و ستم سے نجات دلانے اور فتح عظیم حاصل کرنے میں عراق کے قبائل کے موثر کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ عراقی قبائل کی جدوجہد کی بدولت ہی ہم آج آزاد اور پرامن فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں۔ علامہ سید احمد صافی نے قبائل کی جانب سے شعائرحسینی کے احیاء کے لئے کی جانے والی کوششوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ہال آف آنرز میں سید احمد صافی نے واسط سے آئے ہوئے بنی کعب کے جوانوں اور عمائدین سے ملاقات کے دوران قبائل کی جانب سے سرزمین وطن کے لئے کی گئی جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا : تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں۔ آپ کے قبیلے نے باقی قبائل کی طرح وطن کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں اور آپ کے شہید بیٹوں کے خون نے سرزمین وطن کو سیراب کیا ہے۔ ہمارے شہید بیٹے ہمارے لئے باعث فخر ہیں۔ میں اپنے ان بیٹوں اور جوانوں کو کیسے بھول سکتا جو داعش کے خلاف جنگ میں لڑتے ہوئے زخمی ہوئے ہیں۔ میرے یہ بیٹے اس چیز کے گواہ ہیں جو داعش اور اس کے دہشتگردوں نے ہمارے وطن عزیز اور ہمارےعراقی بھائیوں کے ساتھ کیا۔ میرے یہ غازی داعش کی جانب سے عراقیوں پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم اور جبر کے گواہ ہیں۔ میں انہیں ان کی دلیری اور جواں مردی پر سلام پیش کرتا ہوں۔ کیونکہ میرے ان بیٹوں نے وطن کو ظالم اور جابر گروپ سے آزاد کروانے کے لئے عظیم اور لازوال کوششیں کی ہیں۔ میں یہ بات بھی بڑے فخر سے کہا کرتا ہوں کہ ہمارے قبائل کسی بھی بیرونی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوتے ہیں اور اپنے تمام تر انسانی مالی اور اخلاقی وسائل کو سرزمین وطن کی خدمت میں پیش کرنے سے نہیں گھبراتے ہیں۔ ہم تمام قبیلوں اور خاص طور پر بنی کعب جیسے معزز قبیلے کہ اس کردار کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے ہیں جو کہ مراسم حسین کو زندہ رکھنے کے لئے ادا کیا گیا ہے۔

اس موقع پر سید احمد صافی نے کہاکے داعش کے خلاف جنگ کے دوران مواکب حسینی کے خدمت گار قبائلی بھائیوں نے جس طرح اپنے جوانوں کو سپورٹ کیا اور فتح حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا یہ اسی تعلیم کا نتیجہ ہے جو انہیں منبر حسینی سے ملتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: