پندرہویں ربیع شہادہ ثقافتی سیمینار کی میڈیا کمیٹی کا پہلا اجلاس

پندرہویں ربیع شہادہ ثقافتی سیمینار کی میڈیا کمیٹی کا پہلا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین سید عقیل عبدالحسین الیاسری کی زیرصدارت منعقد کیا گیا۔ اس اجلاس میں روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی اہم میڈیا شخصیات نے بھی شرکت کی۔ اس اجلاس کے بلانے کا مقصد ربیع شہادہ سیمینار کی وسیع پیمانے پر تشہیر اور کوریج کے لیے اہم میڈیا ہاؤسز اور سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ سے رابطہ بڑھانے کے لئے اہم امور پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ پندرہویں ربیع شہادہ ثقافتی سیمینار کے میڈیا کمیٹی کے چیئرمین نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: یہ میٹنگ پندرہویں ربیع شہادہ سیمینار کی سرگرمیوں کو مختلف میڈیاز جیسے ٹی وی، ریڈیو، اخبارات اور ویب سائٹس پر پرموٹ کرنے کے لئے میڈیا پلان تیار کرنے کے لئے بلائی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس اجلاس کے دوران ربیع شہادہ سیمینار کے ضمن میں منعقد کئے جانے والے مختلف مقابلوں کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ ان مقابلوں میں

حضرت امام حسین علیہ السلام پر لکھی جانے والی بہترین کتاب

حضرت امام حسین علیہ السلام پر تحریر کی گئی بہترین نظم

اور ریسرچ کمپٹیشن شامل ہیں۔

ان مقابلوں کی آخری تاریخ کے بعد ماہرین پر مشتمل کمیٹی بھیجی جانے والی کتب اور تحریروں کو مجوزہ اصولوں کی روشنی میں دیکھنے کے بعد بہترین کتاب، نظم اور ریسرچ کا انتخاب کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا: پندرہویں ربیع شہادہ سیمینار کی تشہیر کے لئے کربلا شہر کے مرکزی اور داخلی راستوں اور شاہراہوں پر پوسٹر آویزاں کیے گئے ہیں۔ ہم نے ثقافتی سیمینار کی تاریخ کے اعلان اور اور اس کی سرگرمیوں کو نشر کرنے کے لئے مختلف میڈیا ہاؤسز اور سیٹلائٹ چینل سے بھی تعاون حاصل کیا ہے۔ وہ تمام حضرات یا میڈیا ہاؤسز جو اس سیمینار کی سرگرمیوں کو نشر کرنے کے خواہش مند ہیں ہم انھیں خوش آمدید کہتے ہوئے ان کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے تیار ہیں۔

مہمانوں کی لسٹ اور دعوت نامے تیار کیے جاچکے ہیں۔ چودھویں ربیع شہادہ سیمینار کی کلچرل گائیڈ بھی تیار کی جا چکی ہیں۔ کلچرل گائیڈ سمینار میں مدعو کیے گئے مہمانوں، مختلف لائبریریوں اور خواہشمند حضرات یا اداروں کو پیش کی جائے گی۔

میڈیا کمیٹی کے رکن جناب حسین نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا : اس اجلاس میں آئندہ منعقد کی جانے والے مختلف میٹنگز کے لئے بھی سفارشات پیش کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ سیمینار کے دوران مدعو کیے جانے والے مہمانوں اور شرکاء کے کردار کو بھی متعین کیا گیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: