الکفیل ہاسپٹل میں کےانٹرونشنل ریڈیالوجی یونٹ میں جدید ترین طبی تیکنیکس کا استعمال کرتے ہوئےبغیر آپریشن کئے مختلف طرح کے ٹیومرز کا علاج

طبی میدان میں ہونے والی جدید پیشرفت و ترقی سے ہم آہنگ کرنا اور مختلف امراض کے علاج کیلئے ہسپتال کو جدید ترین طریقوں پر استوار کرنا الکفیل سپر سپیشلٹی ہاسپٹل کا نصب العین ہے۔ تاکہ یہاں آنے والے مریضوں کو جدید ترین طبی بنیادوں پر علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اس مقصد کے حصول کے لئے عراق میں پہلی مرتبہ الکفیل ہاسپٹل میں جدید ترین انٹرونشنل ریڈیالوجی یونٹ قائم کیا گیا ہے۔ اس یونٹ میں جدید ترین طبی تیکنیکس کا استعمال کرتے ہوئے بغیر آپریشن کئے مختلف طرح کے ٹیومرز کا علاج کیا جائے گا۔

ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق یہ یونٹ ڈاکٹر عدنان زبیدی کی زیر نگرانی ملکی اور غیر ملکی ریڈیالوجسٹ کی موجودگی میں کام شروع کرچکا ہے۔ اس یونٹ میں مندرجہ ذیل کیسز میں علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔

1 : میلیگنٹ ٹیومرز یا کینسر کی گلٹیاں: ان میں جگر، لبلبہ، گردے پروسٹیٹ گلینڈ اور ہڈیوں میں ہونے والے ٹیومرزکا علاج شامل ہے۔

2 : بنائن ٹیومرز یا بے ضرر گلٹیاں: ان میں پروسٹیٹک اور یورنری ٹریک میں بننے والے ٹیومرز شامل ہیں۔

3 : کیتھرائزیشن تھیرپیز: اس جدید طبی تکنیک کے ذریعے مختلف طرح کے امراض یا ٹیومرز کا علاج کیا جائے گا۔ جیسے کہ

برین ٹیومرز اورکڈنی ٹیومرز کی پری آپریٹو کیتھرائیزیشن۔

کیتھرائیزیشن آف ویریکوسیل۔

برین اور حرام مغز میں ہونے والی ویسکولر میلفریشن کے علاج کے لئے کیتھرائیزیشن۔

وینز میں بننے والے گچھوں یا گلٹیوں کی کیتھرائیزیشن۔

دماغی فالج کے علاج کے لئے کیتھرائیزیشن۔

مزید معلومات کے لئے درج ذیل نمبروں پر صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک رابطہ کیا جاسکتا ہے:
(07602344444), (07602329999), (07730622230)
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: