روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اندرونی صحن کی چھت پر موجود گلاس ٹینٹس کی دیکھ بھال اور صفائی

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اندرونی صحن کی چھت پر نصب کئے گئےگلاس ٹینٹس کی مرمت و بحالی اور صفائی کا کام انجینئرنگ اینڈ مینٹینینس ڈیپارٹمنٹ کرتا ہے۔ چھت کی دیکھ بھال اور صفائی کا کام ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے طے شدہ شیڈیولز کے مطابق یا پھر موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جاتا ہے۔ دیکھ بھال اور صفائی کا کام ڈیپارٹمنٹ میں موجود اسپیشلائزڈ ٹیم انجام دیتی ہے۔ اس ٹیم کے ذمہ مندرجہ ذیل کام ہیں۔

گلاس ٹینٹس پر نصب شدہ خودکار آب پا شوں یا فواروں کی مرمت اور دیکھ بھال۔

خود کار فواروں کے خراب ہو جانے والے حصوں کو تبدیل کرنا۔

چھت سے منسلک بجلی کے کنکشنز اور وائرز کا تفصیلی جائزہ اور دیکھ بھال اور خراب ہونے کی صورت میں مرمت اور بحالی۔

ٹینس کے تمام حصوں بشمول شیشوں کی جامع صفائی۔

صحن پر موجود تمام چھت کی صفائی اور دیکھ بھال۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک کے اندرونی صحن پر نصب کیے گئے گلاس ٹینٹس کی صفائی کے لئے ان ٹینٹس پر خودکار فوارے لگائے گئے ہیں۔ ان فواروں کو الیکٹریکل موٹر اور واٹر پمپس سے منسلک کیا گیا ہے تاکہ یہ فوارے خودکار طریقے سے کام کرتے ہوئے گلاس ٹینٹس کی دھلائی اور صفائی کر سکیں۔ صفائی کے عمل کے دوران استعمال شدہ پانی ٹرین پائپس کے ذریعے ڈسچارج ہوتا ہے۔ یہ ڈرین پائپ نہ صرف صفائی کے دوران استعمال شدہ پانی کو ٹرین کرتے ہیں بلکہ بارش کے پانی کے اخراج کا ذریعہ بھی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: