موسم بہار کی تعطیلات کے دوران کربلا کے مقدس روضوں کا تصویری احوال

یہاں کی روایت کے مطابق موسمی تعطیلات کے دوران عراقی خاندان مقامات مقدسہ کی زیارت کے لئے عراق کے مختلف شہروں کا رخ کرتے ہیں اور کربلا میں موجود مقدس روضے خاص طور پر زائرین اور عراقی خاندانوں کی توجہ کا مرکز ہوتے ہیں۔ زیادہ تر خاندان اپنے بچوں سمیت ادائیگی زیارت اور اپنے فارغ اوقات کو بہترین انداز میں گزارنے کے لیے کربلا مقدسہ کا رخ کرتے ہیں اور ان خوبصورت لمحات کو کربلا کے مقدس روضوں میں گزارنا پسند کرتے ہیں۔

اس بار بھی موسم بہار کی تعطیلات کے دوران عراق کے مختلف شہروں اور بیرونی ممالک سے ہزاروں خاندان ادائیگی زیارت کے لئے روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام آ چکے ہیں۔ دونوں مقدس روضوں کا درمیانی صحن زائرین سے بھرا ہوا ہے اور یہاں زائرین کی آمد ورفت بغیر کسی وقفے کے تمام دن جاری رہتی ہے۔ خصوصا جمعرات اور جمعہ کو یہاں زائرین کی نقل و حرکت بہت بڑھ جاتی ہے۔

اس موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے بین الحرمین میں لگی سکرینوں اور لاؤڈ سپیکر کے ذریعے تعلیمی اور مذہبی پیغامات نشر کئے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ روضہ مبارک میں زائرین کے لئے خاص طور پر چھوٹے چھوٹے مذہبی لیکچرز کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سروسز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے زائرین کے ٹھہرنے کے لیے بیسمنٹس میں انتظامات کئے گئے ہیں۔ یہاں آنے والے زائرین کو بستر اور کمبل فراہم کیے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر سروسز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے با جماعت نمازوں کی ادائیگی کے لئے بھی مختلف مقامات پر انتظامات کیے گئے ہیں۔ زائرین کی نقل و حرکت میں سہولت اور آسانی کو مد نظر رکھتے ہوئے روضہ مبارک میں جاری ہر طرح کے منٹینینس ورک کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: