روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل میوزیم اور دار المخطوطات کی جانب سے تیسری بین الاقوامی کانفرنس کےانعقاد کا اعلان

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل میوزیم اور دار المخطوطات کی جانب سے تیسری بین الاقوامی کانفرنس کےانعقاد کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ کانفرنس میوزیم اینڈ ماڈرن ٹیکنالوجی کے عنوان کے تحت 1-2اکتوبر 2019 کو منعقد کی جائے گی۔ اس کانفرنس میں میوزیمز اور مخطوطات سے منسلک ملکی و غیر ملکی ریسرچرز، سپیشلسٹس اور اکیڈمکس کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

اس کانفرنس کے انعقاد کا بنیادی مقصد علاقائی اور بین الاقوامی میوزیمز کے درمیان رابطوں کو فروغ دے کر ترقی اور تعاون کی راہیں کھولنا ہے۔ اس کانفرنس میں شرکت کے لئے مندرجہ ذیل عنوانات اور تھیمز پر تحقیقی مقالات اور ریسرچز پیش کی جائیں گی۔

میوزیم انفارمیشن کو محفوظ کرنے کی تکنیک۔

میوزیمز ،انفارمیشن نیٹ ورک اینڈ سوشل کمیونیکیشن ۔

میوزیم ڈسپلے اور جدید تیکنیکس۔

میوزیم میں موجود اشیاء کی دیکھ بھال کے لئے سائنسی اور جدید تکنیکس۔

میوزیم مینیجمنٹ سکلز میں پیشرفت اور ترقی۔

کانفرنس میں شرکت کی شرائط

1 : ریسرچ کانفرنس کے کسی ایک تھیم پر پیش کی گئی ہو۔

2 : ریسرچ مروجہ بین الاقوامی علمی طریقہ کار کے مطابق ہو۔ بھیجی گئی ریسرچ انگلش یا عربی زبان میں تحریر کی گئی ہو۔ 3 : محققین اپنی ریسرچ کو A4پیپر یا سی ڈی کی شکل میں جمع کروائیں گے۔ ریسرچ 15 سے 30 صفحات پر مشتمل ہونی چاہیے اور سادہ عربی فونٹ سائز 14 میں تحریر شدہ ہو۔ یہ ریسرچ بذریعہ ای میل بھیجی جائے۔

4 : بھیجی گئی ریسرچ پہلے سے شائع شدہ یا کسی بھی دوسری کانفرنس یا سمپوزیم یا ورکشاپ میں پیش نہ کی گئی ہو۔

5 : ریسرچ کے ساتھ عربی یا انگریزی زبان میں تین سو الفاظ پر مشتمل اس کی سمری اور ریسرچر کی مختصر بائیوگرافی کا ہونا ضروری ہے۔

6 : ایبسٹریکٹ ریسرچ وصول کرنے کی آخری تاریخ یکم مئی 2019 ہے۔

7 : مکمل ریسرچ وصول کرنے کی آخری تاریخ یکم اگست 2019 ہے۔

8 :بھیجی جانے والی ریسرچز کو جانچنے کے لئے سائنٹیفیک انکوائری پروگرام کے حوالے کیا جائے گا۔

9 : کانفرنس کے دوران شرکاء کو رہائش اور طعام کی بہترین سہولیات مہیا کی جائیں گی۔

10 : ریسرچرز کو اپنی تحقیق کی پاورپوائنٹ پریزنٹیشن اپنے ہمراہ لانا ہوگی۔

11 : ریسرچ کو مندرجہ ذیل ایڈریس پر بھیجا جاسکتا ہے۔

Alkafeel.musema@gmail.com or musem@alkafeel.net.

مزید معلومات کے لئے درج ذیل نمبروں پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

(009647802618476) ،(009647702728492) ،(009647709721010)

اس کانفرنس کے اغراض و مقاصد

ثقافتی اور تاریخی ورثہ کی حفاظت۔

مذہبی اداروں کو میوزیم بنانے اور انھیں ڈویلپ کرنے میں تعاون فراہم کرنا۔

علاقائی اور بین الاقوامی میوزیمز کے درمیان تعاون کو فروغ دینا۔

میوزیم میں ہونے والے کاموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور بڑھانے میں میڈیا کے کردار کو ہائی لائٹ کرنا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: