روضہ مبارک حضرت عباس(ع)کے الکفیل یوتھ پروجیکٹ کے تحت عراقی یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علموں کے اعزاز میں سالانہ تقریب کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل یوتھ پروجیکٹ کے تحت عراقی یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علموں کے اعزاز میں سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب بروز جمعہ 9جمادی الثانی 1440ہجری بمطابق 15 فروری 2018 کو الکفیل یونیورسٹی میں منعقد ہوئی۔

اس پر وقار تقریب میں اہم شخصیات ،مختلف اداروں سے آئے ہوئے وفود، تعلیمی اداروں کے نمائندوں، اساتذہ، طالبعلموں اور طالبعلموں کے خاندانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کرتے ہوئے ان ذہین اور ہونہار طالب علموں کی حوصلہ افزائی کی۔ کیونکہ یہ جوان اور بچےعراق کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔

اس تقریب کے انعقاد کا مقصد طالبعلموں کی بہترین تخلیقی، علمی اور سائنسی صلاحیتوں کے اعتراف میں انہیں خراج عقیدت پیش کرنا اور انکی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔

تقریب کا انعقاد تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اس کے بعد شہداء وطن کے لئے سورہ فاتحہ پڑھی گئی اور پھر بالترتیب قومی ترانہ اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ترانہ پڑھا گیا۔ اس کے بعد تقریب سے بالترتیب روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی، وزارت ہائر ایجوکیشن اینڈ سائنٹیفک ریسرچ کے وزیر جناب پروفیسر قصی السہیل، واسط یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر ہادی دویج نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طالب علموں کی حوصلہ افزائی کی اور وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی اور جنگ کے بعد بحالی کے عمل میں یونیورسٹیوں کے کردار پر روشنی ڈالی۔

آخر میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شاعر الحاج علی الصافی نے وطن سے محبت اور موجودہ صورتحال پر انتہائی خوبصورت اور متاثر کن نظم پیش کی۔ اس کے بعد یونیورسیٹیوں کے صدور اور ان کے آؤٹ سٹینڈنگ سٹوڈنٹس کو اسناد اور اعزازات سے نوازا گیا۔

تقریب کے اختتام پر اول پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علموں نے اس شاندار تقریب کے حوالے سے اپنے لطیف احساسات کا اظہار کرتے ہوئے اس تقریب کو اپنی کارکردگی بہتر سے بہترین کرنے کے لئے ایک موٹیویشن قرار دیا۔ اس موقع پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علموں نے اعلی کارکردگی دکھانے پر اپنے اساتذہ کی محنت اور توجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: