اس کورس کے اختتام پر کمیٹی کی جانب سے ڈویلپمنٹ کورس میں شریک 11 قاری حضرات کو بذریعہ ٹیسٹ پروفیشنل کورس کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔
عراق میں قاریان قرآن کی تیاری کے لئے 2013 میں شروع کیا جانے والا نیشنل قرآن ریڈرز پراجیکٹ، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے شروع ہونے والے بڑے منصوبوں میں سے ایک ہے. اس منصوبے کا بنیادی مقصد ایسے قاریان قرآن تیار کرنا ہے جو تلاوت قرآن پاک اور اس کے قواعدوضوابط میں مکمل دسترس اور مہارت رکھتے ہوں۔
یہ پروگرام مختلف بنیادی اور ثانوی مراحل پر مشتمل ہے۔ ان مراحل کے دوران تلاوت قرآن پاک کو سکھانے کے لئے مختلف کورسز کا انعقاد کیا جاتا ہے جیسے کہ ابتدائی کورس، بحالی کورس ،ڈویلپمنٹ کورس، پیشہ ورانہ اور خصوصی کورس۔ یہ پروگرام عرب یونین آف قرآن ریڈرز مصر سے منظور شدہ اور سرٹیفیکیٹ آف ایکسیلنس حاصل کرچکا ہے۔