روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن مبارک میں ہفتہ وار محفل قرآن کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ادارے قرآن انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے جاری منصوبوں کے ضمن میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن مبارک میں محفل قرآن کا انعقاد کیا گیا ۔ یہ محافل قرآن انسٹی ٹیوٹ کے جاری منصوبے کے تحت ہفتہ وار منعقد کی جاتی ہیں۔

اس محفل قرآن میں جن قاری حضرات نےقرآن پاک کی تلاوت کا شرف حاصل کیا درج ذیل ہیں۔

قاری محمد جاسم صابر ان کا تعلق روضہ مبارک کے قرآن پروجیکٹ امیر القرائ سے ہے ۔

قاری محمدرضا سلمان ان کا تعلق روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے ہے۔

قاری الأستاذ أحمد أبو القاسمي ان کا تعلق ایران سے ہے اور یہ نیشنل پروجیکٹ فار قرآن ریڈرز عراق میں بطور استاد خدمات انجام دے رہے ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں منعقد کی جانے والی ہفتہ وار محافل قرآن کربلا چینل پر براہ راست نشر کی جاتی ہیں جو کہ سننے والوں کو اللہ تعالی کی آیات میں غوروفکر کرنے کی دعوت دیتی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: