تیسری روح النبوّة ثقافتی سیمینار کے ضمن میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے شعبہ مدارس الكفيل الدينيّة النسويّة کی جانب سے منعقدہ ریسرچ کمپٹیشن کے نتائج کا اعلان

تیسری روح النبوّة ثقافتی سیمینار کے ضمن میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ سلام کے شعبہ مدارس الكفيل الدينيّة النسويّة کی جانب سے منعقدہ ریسرچ کمپٹیشن کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اس مقابلہ کی انتظامی کمیٹی کے مطابق جیتنے والے اسکالرز کی تحقیق کو کانفرنس کے ریسرچ سیشنز کے دوران پیش کیا جائے گا اور مقابلے میں شامل وہ ریسرچز جو کامیاب قرار نہیں پائیں یا آخری مراحل تک نہیں پہنچ پائیں کو بھی روح النبوّة ثقافتی سمینار کی جانب سے شائع کیا جائے گا۔

اس مقابلہ کی انتظامی کمیٹی کے مطابق ریسرچ کمپٹیشن کے ونرز کے نام درج زیل ہیں۔

سمانہ عبدالعزیز یونیورسٹی آف کربلا فیکلٹی آف مینجمنٹ اینڈ اکنامکس۔

پروفیسر وسن عیدان روضہ مبارک امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام۔

ریسرچر دینہ فواد جواد حسن۔

ریسرچ مقابلہ برائے مدارس الكفيل الدينيّة النسويّة کی ونرزدرج ذیل ہیں۔

ریسرچرز فاطمہ رضا اور رؤى مجید۔

ریسرچر غفران عواد سوادي۔

ریسرچر ایمان حسین علوی۔

اس مقابلہ کے انعقاد کا مقصد سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی شخصیت مبارکہ کے علمی اور فکری پہلو کو اجاگر کرتے ہوئے آپ کے علمی اور فکری مقام اور حیثیت کو ہائی لائٹ کرنا اور یہ تمام معلومات لائبریریوں اور تعلیمی اداروں کو فراہم کرنا ہے تاکہ ہم سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی شخصیت مبارکہ کے ان تمام پہلوؤں سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے معاشرے کو صحیح اسلامی خطوط پر استوار کر سکیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: