قرآن مرکز برائے خواتین کی طالبہ نے نیشنل قرآن کانٹیسٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے بین الاقوامی مقابلہ برائے تلاوت قرآن پاک کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکر و ثقافت کے ذیلی ادارے قرآن مرکز برائے خواتین کی حوراعمار یاسین نے ہائی سکول سٹوڈنٹس مقابلہ برائے حفظ قرآن و تلاوت قرآن میں پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے روضہ مبارک حضرت امام حسین اور شیعی وزارت اوقاف کے ادارے نیشنل سینٹر فار قرآنک سائنسز کی جانب سے بین الاقوامی مقابلہ برائے تلاوت قرآن کریم کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز برائے خواتین کی سینئر آفیشلز کے مطابق اس مرکز میں بچیوں کو قرآن کریم کی تعلیمات دینے کے علاوہ انہیں قواعد و ضوابط کے تحت تلاوت قرآن پاک بھی سکھائی جاتی ہے۔ قرآن مرکز برائے خواتین کی جانب سے اس طرح کے مقابلوں میں شرکت کا بنیادی مقصد قرآن کریم کی تعلیمات اور صحیح تلاوت کلام پاک کو فروغ دینا اور اہل بیت علیہم السلام کی قربت اور معرفت حاصل کرنا ہے۔ روضہ مبارک کے سینئر آفیشلز کی مسلسل کوششوں اور تعاون کی بدولت قرآن مرکز برائے خواتین معاشرے میں فکری اور ثقافتی لحاظ سے ایسی فعال خواتین تیار کر رہا ہے جو کہ قرآنی تعلیمات کے زیور سے آراستہ ہیں اور اس مقابلے میں ہمارے مرکز کی طالبہ کا فاتح رہنا ہماری کوششوں اور محنتوں کا عکاس ہے۔

واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ قرآن مرکز کی طالبہ نے کسی مقانلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے، اس سے پہلے بھی قرآن مرکز کی طالبات اس طرح کے مقابلوں میں انعامات اور نمایاں پوزیشنز حاصل کر چکی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: