روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی وویمن لائبریری کی جانب سے ثقافتی فورم کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی وویمن لائبریری میں مختلف طرح کی ثقافتی اور فکری سرگرمیاں اور پروگرام جاری رہتے ہیں۔ جن کا مقصد خواتین کے فکری اور ثقافتی معیار کو بلند کرتے ہوئے انہیں معاشرے کا سرگرم رکن بنانا ہے۔

اس سلسلے میں فرینڈز آف لائبریری پروگرام کے تحت روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صدیقہ الطاہرہ ہال میں ایک ثقافتی فورم کا انعقاد کیا گیا۔ اس فورم میں نامور علمی اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کرتے ہوئے اس پروگرام میں حصہ لیا اور پروگرام کی جانب سے منعقدہ سرگرمیوں کی تعریف کی۔

اس فورم کے انعقاد کا مقصد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکر و ثقافت کے پروفیسر حسن الجوادی کی کتاب (خوبصورتی کے مادی اور معنوی پہلو) پر علمی مباحثہ کرنا تھا۔ یہ فورم تین سیشنز پر مشتمل تھا۔

پہلے سیشن میں کتاب کا مختصر تعارف پیش کیا گیا۔

دوسرے سیشن کے دوران کتاب پر علمی بحث کی گئی۔

تیسرے مرحلے میں سمری رائٹنگ مقابلے کے کم عمر ترین فاتح زید انورحیمد جن کی عمر دس سال ہے اول انعام سے نوازا گیا۔ اس موقع پر بچے کے اہل خانہ بھی موجود تھے جن کے خصوصی تعاون اور علمی و فکری کردار کی بدولت بچے نے یہ پوزیشن حاصل کی۔

اس کے بعد اس سمری رائٹنگ مقابلے کے منتظمین اور وویمن لائبریری کے ملازمین کو بھی خصوصی اعزازت سے نوازا گیا۔

اس موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے دارالمخطوطا ت کی جانب سے اہم اور تاریخی دستاویزات کو نمائش کیلئے پیش کیا گیا۔

فورم کے اختتام پر اسماء العبیدی ڈائریکٹر وویمن لائبریری نے فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا: وویمن لائبریری نے ہمیشہ اس طرح کی ثقافتی سرگرمیوں کو اہمیت دی ہے۔ ہمارے ریڈنگ اور رسپشن یونٹ نے اس طرح کے فورمز منعقد کرنے میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے اور بحیثیت ایک ٹیم اور غیر مشروط تعاون کی بدولت ہی ہم اس طرح کے فورم کا کامیاب انعقاد کرنے کے قابل ہوئے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: