الکفیل نرسری گروپ کی جانب سے کسانوں اور شہریوں کے لئے اعلی اقسام کے پھل دار درختوں کی پنیری فروخت کے لئے پیش

عراق میں پھلدار درختوں کے لگانے کا موسم شروع ہو چکا ہے. اس موسم کے آغاز پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سروسز ڈیپارٹمنٹ کے ذیلی ادارے الکفیل نرسری گروپ میں بڑے پیمانے پر اعلی اقسام کے پھل دار درختوں کی پنیری کی فروخت کا اعلان کیا گیا ہے۔ فروخت کے لئے پیش کیے جانے والے پھل دار درخت یہاں کی آب و ہوا کے لئے نہایت موزوں اور کاشتکاروں اور شہریوں کی ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں.

مختلف اقسام کے پھل دار درختوں کا چناؤ نہایت احتیاط سے کرنے کے بعد ان کی پنیری کاشت کاری کے لیے تیار کی گئی ہے اور اب پھلدار درختوں کی یہ پنیری لگانے کے لئے بالکل تیار ہے۔ نرسری میں دستیاب مختلف اقسام کے پھل دار درختوں کی پنیری کی تفصیلات کچھ یوں ہیں۔

تمام اقسام کے سٹرس فروٹس یا ترش پھل۔

پرونس فروٹس جیسے انار، سیب، خوبانی،، ناشپاتی یورپین ناشپاتی وغیرہ۔

یہ پنیری الکفیل نرسری گروپ کے تمام مراکز پر دستیاب ہے۔

پہلا مرکز: كربلاء، ناحية الحسينيّة، قرب القنطرة البيضاء،

دوسرا مرکز: شارع الجمهوريّة، قرب مركز الدفاع المدنيّ،

تیسرا مرکز: مجمّع العفاف التجاري الكائن في حيّ الحسين(عليه السلام)

مزید معلومات کے لئے اس نمبر پر رابطہ کریں،07718003738۔



0771800373
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: