بصارت سے محروم افراد کے لیے منعقدہ دوسرے قرآن مقابلہ میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے حافظ قرآن کی پہلی پوزیشن

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز ہندیہ برانچ کے استاد حافظ محمد عبد علی نے بصارت سے محروم افراد کے لیے منعقدہ دوسرے قرآن مقابلہ میں پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے بین الاقوامی قرآن مقابلوں کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

یہ بین الاقوامی قرآن مقابلہ شیعی وزارت اوقاف کے نیشنل سینٹر فار قرآن سائنسز اور روضہ مبارک حضرت میثم تمار کے سیکرٹریٹ کے اشتراک سے منعقد کیے جا رہے ہیں۔ اس کوالیفائنگ مقابلے میں 22 قاری اور حفاظ حضرات شامل تھے جنہیں ابتدائی مقابلوں میں جیتنے کے بعد عراق کی بین الاقوامی مقابلوں میں نمائندگی کرنے کے لئے اس کوالیفائنگ مقابلے کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ ان مقابلوں کا انعقاد قرآن اور قرآن سائنسز کے ماہرین پر مشتمل خصوصی کمیٹی کے زیر نگرانی کیا گیا تھا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: