شعبہ خطابت برائے خواتین کی جانب سے حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت با سعادت کے پر مسرت موقع پر طالبات کے لئے تعلیمی تقاریب کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ خطابت برائے خواتین کی جانب سے حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت با سعادت کے پر مسرت موقع پر طالبات کے لئے تعلیماتی تقاریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔ یہ تقاریب روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور کربلا کے مختلف اسکولز کے مشترکہ تعاون سے منعقد کی گئی ہیں۔

ان تقاریب کے انعقاد کا مقصد بچیوں کو سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی شخصیت مبارکہ سے روشناس کرواتے ہوئے اسلامی تعلیمات کو فروغ دینا ہے۔ یہ تقاریب مختلف طرح کی تعلیمی سرگرمیوں پر مشتمل تھیں جو درج ذیل ہیں۔

حجاب اور اس کی اہمیت کے بارے میں لیکچرز۔

سورہ فاتحہ اور حجاب سے متعلق آیات کی صحیح تلاوت سکھانا۔

آئمہ اطہار سلام اللہ علیہم السلام کی حیات مبارکہ اور ان سے مروی روایات کے بارے میں دروس۔

شرعی، عقائدی اور فکری ذمہ داریوں کے حوالے سے دروس۔

سماجی اخلاقی اور معاشرتی امور پر لیکچرز۔

پروگرام کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے بچیوں کو نماز کی چادریں اور دوسرے تحائف بھی پیش کیے گئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: