روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور سومر یونیورسٹی کے اشتراک سے پانچویں سالانہ جشن میلاد سید النساء العالمین حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تقریب

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل نیشنل یوتھ پروجیکٹ اور سومر یونیورسٹی کے اشتراک سے پانچویں سالانہ جشن میلاد سید النساء العالمین حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جشن میلاد کی یہ تقریب بروز بدھ 21 جمادی الثانی 1440ہجری بمطابق 27 فروری 2019 کو یونیورسٹی کے مرکزی ہال میں منعقد ہوئی جس میں طالبعلموں، فیکلٹی ڈینز، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس اور سٹاف کے علاوہ علمی اور ادبی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جشن میلاد کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس کے بعد شہدائے وطن کے لیے سورۃ فاتحہ پڑھی گئی اور پھر بالترتیب قومی ترانہ اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ترانہ پڑھا گیا۔

سومرو یونیورسٹی کے صدر کی جانب سے ڈاکٹرعباس العقابی ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ اینڈ اکنامکس نے تقریر سے خطاب کیا۔ اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ مذہبی امور کے انچارج سید محمد الموسوی نے تقریب سے خطاب کیا۔

جشن میلاد کی تقریب میں یونیورسٹی کے طالبعلموں اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وفد کے درمیان ڈائیلاگ سیمینار کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

تقریب کے اختتام پر روضہ مبارک کے وفد کو یونیورسٹی کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وفد نے بھی گزشتہ پانچ سالوں سے جشن میلاد کے کامیاب انعقاد پر یونیورسٹی کی خدمات اور کردار کو سراہتے ہوئے جشن کی انتظامیہ اور یونیورسٹی کے صدر کو اعزازی اسناد اور تحائف پیش کیے۔

جشن میلاد کی اس تقریب کے موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اسلامک اینڈ ہیومن نالج افیئرز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے علمی اور ثقافتی مصنوعات اور پبلکیشنز کی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: