انفارمیشن انیڈ لائبریریز کے عنوان سے پہلی بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب

انفارمیشن انیڈ لائبریریز کے عنوان سے پہلی بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری اور دار المخطوطات کے انڈیکسنگ انیڈ انفارمیشن سینٹر اور مستنصريّة یونیورسٹی کی جانب سے انفارمیشن اور لائبریریز کے عنوان سے پہلی بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ یہ کانفرنس عالمی ادارے اور ڈیجیٹلائزیشن کے ذیلی عنوان کے تحت منعقد کی گئی ہے۔ اس کانفرنس کے انعقاد میں عرب فیڈریشن آف لائبریریز کا تعاون اور اشترابک بھی شامل ہے۔

یہ تقریب 27 فروری 2019 کو مستنصريّة یونیورسٹی کے مرکزی ہال میں منعقد کی گئی۔ یہ کانفرنس دو روز تک جاری رہے گی۔ کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں عراق، عرب دنیا اور بین الاقوامی اداروں کی معتبر علمی و سماجی شخصیات، سکیورٹی لیڈرز، ریسرچرز اور لیکچرز کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

کانفرنس کے افتتاحی تقریب سے یونیورسٹی کے صدر جناب صادق محمد الهماش نےخطاب کرتے ہوئے کہا: یہ کانفرنس یونیورسٹی میں ہونے والے تمام علمی کاموں اور پیپر ورک کو ڈیجیٹلائز کرنے کی پالیسی اور وزارت اعلی تعلیم کے ڈیجیٹلائزیشن کے وژن کو اپناتے ہوئے کیریکولم کو ماڈرنائز کرنے کے لئے جامع عملی اقدامات اور علمی اداروں میں ڈیجیٹلائزیشن کے فروغ کے لئے منعقد کی گئی ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تعلیم واعلی تعلیم کے انچارج ڈاکٹرعبّاس الددة نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روضہ مبارک کی جانب سے ڈیجیٹلائزیشن اور ماڈرن لائبریریز کے قیام کےلئے کی جانے والی عملی اور فکری کوششوں سےحاضرین کو آگاہ کیا۔

مستنصريّة یونیورسٹی کی فیکلٹی آف آرٹس کی ڈین ڈاکٹر فرید آجا سم دارا نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس کے انعقاد کا بنیادی مقصد انڈیکسنگ اینڈ سٹینڈرڈز سسٹمزمیں استعمال ہونے والی جدید ڈیجیٹل ایپلیکیشنز کو متعارف کروانا، عرب لائبریریز میں رائج انڈیکسنگ نظام اور ڈیجیٹلائزیشن کا تقابلہ کرنا اور مختلف شعبہ جات اور اداروں کو ڈیجیٹلائز بنیادوں پر استوار کرنے کے لئے آپس میں تعاون کو بڑھانا ہے۔ اس کانفرنس میں ایک ریسرچ سیشن بھی منعقد کیا جائے گا اس سیشن میں برطانیہ، ایران، الجیریا، مصر، اومان، اردن، لبنان اور فلسطین کے محققین شرکت کریں گے۔ اس ریسرچ سیشن میں بنیادی طور پر چار چیزوں پر بات کی جائے گی جو کہ درج ذیل ہیں۔ ڈیجیٹل آرگنائزیشن میں تعلیمی قابلیت،

ڈیجیٹلائزیشن کی تعریف،

ڈیجیٹلائزیشن کے لئے آلات اور طریقہ کار،

لسٹنگ اینڈ ماڈرن سسٹم ،

انفارمیشن انسٹیٹیوشنز اور ڈیجیٹلائزیشن میں ان کا کردار۔

اس افتتاحی تقریب کے موقع پر مستنصريّة یونیورسٹی کے 55 ویں یوم تاسیس پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجراء کیا گیا اور نادر دستاویزات اور مخطوطات کی نمائش کا افتتاح بھی کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: