الجود اینیمیشن سٹوڈیو نے چوتھے انٹرنیشنل چلڈرن بک فیئر میں اپنی پہلی شرکت کے باوجود بھرپور پذیرائی اور کامیابی حاصل کی ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکر و ثقافت کے ذیلی ادارے الجود اینیمیشن سٹوڈیو نے چوتھے انٹرنیشنل چلڈرن بک فیئر میں اپنی پہلی شرکت کے باوجود بھرپور پذیرائی اور کامیابی حاصل کی ہے۔

الجود سٹوڈیو کی جانب سے نمائش میں رکھی گئی پبلیکیشنز اور کتابوں کو انتہائی آرٹسٹک انداز میں پیش کیا گیا تھا۔ بچوں کے لیے پیش کی گئی یہ پروڈکٹس ادبی، معلوماتی، تعلیمی، مذہبی، اخلاقی، ثقافتی اور تاریخی مواد پر مشتمل اور بچوں میں بہتر علمی، اخلاقی اور تخلیقی صلاحیتں پیدا کرتی ہیں۔ انہی خصوصیات کی بدولت الجود اینیمیشن سٹوڈیو کی پیش کردہ مصنوعات نمائش میں خصوصی توجہ اور دلچسپی کا مرکز رہیں۔

الجود اینیمیشن سٹوڈیو کی جانب سے بچوں کے لئے ایسی تفریحی اور تعلیمی ویڈیو پروڈکٹس بھی پیش کی گئی تھیں جو کہ بچوں میں تعمیری اور مثبت سوچ پیدا کرنے کا باعث ہیں۔

سٹوڈیو کے انچارج مسٹر احمد طالب عبد الامیر نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا : اس نمائش میں ہماری کامیابی کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہمارے سٹوڈیو کی جانب سے پیش کردہ پبلیکیشنز اور دیگر پروڈکٹس انتہائی مناسب قیمت ہونے کی وجہ سے تمام لوگوں اداروں اور چینلز کی پہنچ میں ہیں۔ یہ پبلیکیشنز فلم سیریز یا کارٹون سیریز میں بھی موجود ہیں اور ان میں موجود مواد باقی چینلز پر پیش کیے جانے والے کارٹونز اور فلمز سے ہٹ کر بہت تعمیری اور مثبت ہے جو کہ بچوں کی صحیح تعلیم و تربیت اور پرورش کے لئے انتہائی مؤثر اور مددگار ہے۔ ہماری پیش کردہ مصنوعات بچوں کی بہترین ذہنی، جسمانی، تعلیمی اور اخلاقی تربیت کرتے ہوئے ان میں مثبت تخلیقی صلاحیتوں کو پیدا کرنے، معلومات میں اضافہ کرنے اور شعور اور آگاہی پیدا کرنے کے لیے بنائی گئی ہیں تاکہ بچوں کی شخصیت سازی کرتے ہوئے انہیں صحیح اسلامی تعلیمات اور اقدار کے مطابق معاشرے کا بہترین اور باصلاحیت فرد بنایا جاسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے سٹوڈیو میں تیار کردہ تمام پروڈکٹس سپروائزری کمیٹی کے زیرنگرانی تیار کی گئی ہیں۔ یہ سپروائزری کمیٹی مذہبی، علمی اور بچوں سے متعلقہ نفسیاتی ماہرین پر مشتمل ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: