تیسرے سالانہ روح النبوۃ سیمینار کی افتتاحی تقریب

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت با سعادت کے پر مسرت لمحات کو منانے کے لئے ڈویژن آف الکفیل وویمنز اسکولز کی جانب سے کئی تقریبات اور پروگرامز منعقد کیے گئے ہیں۔ اس ضمن میں تیسرا سالانہ روح النبوۃ سیمینار منعقد کیا گیا۔ اس سیمینار کی افتتاحی تقریب بروز جمعرات 22 جمادی الثانی 1440 ہجری بمطابق 26 فروری 2019 روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صدیقہ طاہرہ ہال میں منعقد کی گئی۔ اس افتتاحی تقریب میں بڑے پیمانے پر نامور ملکی اور غیر ملکی شخصیات نے شرکت کی۔

افتتاحی تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی، سیکرٹری جنرل انجینئر محمد اشیقر، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران اور سینئر آفیشلز بھی موجود تھے۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور شہدائے وطن کے لئے فاتحہ خوانی سے کیا گیا۔ اس کے بعد بالترتیب قومی ترانہ اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ترانہ پڑھا گیا۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی جناب علامہ سید احمد صافی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاضرین محفل اور تمام مسلمانوں کو سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت با سعادت کے پر مسرت موقع پر مبارکباد پیش کی اور اللہ تعالی سے دعا کرتے ہوئے کہا کہ روز آخرت جناب زہرا سلام اللہ علیہا، آپ کے والد رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم، آپ کے شوہر جناب علی المرتضیٰ علیہ السلام اور آپ کے بچے حضرت امام حسن اور حضرت امام حسین علیہ السلام ہماری شفاعت فرمائیں۔

علامہ سید احمد صافی کے خطاب کے بعد قرآن مرکز برائے خواتین کی طالبات کے گروپ نے تلاوت قرآن پاک کا شرف حاصل کیا۔

تقریب کے دوران نور عباس اسکول کے بچوں نے ایک مختصر سٹیج ڈرامہ بھی پیش کیا۔ یہ ڈرامہ شہید وطن کے ایک بیٹے اور حصول تعلیم اور دوران زندگی اسے پیش آنے والے مسائل کے متعلق تھا۔ ڈرامے میں دکھایا گیا کہ یہ بچہ تمام مشکلات اور پریشانیوں کا مقابلہ کرتے ہوئے معاشرے کا ایک قابل فخر شہری بنتا ہے۔ اس ڈرامے کو پیش کرنے کا مقصد شہداء کے بچوں اور خاندانوں کو درپیش مسائل اور مشکلات کو ہائی لائیٹ کرنا تھا۔

اس کے بعد ڈاکٹر احمد علوی نے جناب زہرا سلام اللہ علیہا کی شان مبارکہ میں ایک منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

تقریب کے آخر میں شہدائے وطن کے والدین، اہل خاندان اور بچوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

تقریب کے اختتام پر تیسری تیسرے سالانہ روح النبوۃ سمینار کی انتظامی کمیٹی کی جانب سے منعقد کردہ مصوری، خطاطی اور فائن آرٹس کی نمائش کا افتتاح بھی کیا گیا اور کانفرنس میں موجود شرکاء نے اس نمائش میں شرکت کی اورنمائش میں پیش کی گئی تصاویر خطاطی کے فن پاروں اور ہاتھ سے بنائی گئی اشیاء کو بے حد سراہا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: