انفارمیشن اینڈ لائبریریز کے بارے میں ہونے والی پہلی بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر

انفارمیشن اینڈ لائبریریز کے بارے میں ہونے والی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس 24 فروری 2019 کو اختتام پذیر ہوئی۔ یہ کانفرنس روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری اور دار المخطوطات اور مستنصریہ یونیورسٹی کے تعاون سے منعقد کی گئی تھی۔ اس کانفرنس کے انعقاد میں عرب فیڈریشن آف لائبریریز کا تعاون بھی شامل تھا۔

کانفرنس کی اختتاحی تقریب روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امام حسن ہال میں منعقد کی گئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اس کے بعد شہدائے وطن کے لئے سورہ فاتحہ پڑھی گئی اور پھر بالترتیب عراق کا قومی ترانہ اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ترانہ پڑھا گیا۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے شعبہ فکر وثقافت کے انچارج سید لیث نجم الموسوی نے تقریب سے خطاب کیا۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری اور دار المخطوطات کے انڈیکسنگ سنٹر کے ڈائریکٹر مسٹر حسنین الموسوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینٹر کی جانب سے 2017 سے لے کر اب تک کے اہم پروجیکٹس اور بین الاقوامی فورمز میں سینٹر کی شرکت اور کردار کے بارے میں بات کی۔

مسٹر حسنین الموسوی نے سینٹر کی جانب سے عراقی مصنفین، ان کی تحاریر و کتب اور ان کی سوانح حیات کے بارے میں شروع کیے گئے نئے انڈیکسنگ پروجیکٹ کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے اس کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی۔

پروفیسر ڈاکٹر فلاح مہدی غزالی فیکلٹی آف آرٹس مستنصریہ یونیورسٹی نے کانفرنس میں شریک ملکی اور غیر ملکی سکالرز کی جانب سے دی جانے والی سفارشات کو پیش کیا۔

اختتامی تقریب کے دوران ایک مختصر دستاویزی فلم بھی پیش کی گئی۔ یہ فلم انٹرنیشنل فیڈریشن آف لائبریری اینڈ انفارمیشن کی جانب سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری اور دار المخطوطات کو ماڈرن ماڈرن کیٹلاگنگ رولز (RDA) کے حامل اداروں میں شامل کرنے کے بارے میں تھی۔

تقریب کے اختتام پر کانفرنس میں شریک ریسرچرز اور سکالرز کو اعزازی اسناد اور شیلڈ پیش کی گئیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: